ایشا امبانی۔آنند پیرامل کی شادی،دیکھیں تصویریں

Share Article
isha-ambani
ہندوستان کے معروف صنعت کارمکیش امبانی اورنیتاامبانی کی بیٹی ایشاامبانی کی شادی پیرامل گروپ کے چےئرمین اجے پیرامل کے بیٹے آنندپیرامل سے ہوچکی ہے۔ایشیاکے سب سے امیر مکیش امبانی کی شادی میں پورا بالی ووڈ شامل ہوا۔ہندوستان کے معروف صنعت کارمکیش امبانی اوران کی اہلیہ نیتا امبانی کی بیٹی ایشا امبانی آج آنند پیرامل کے ساتھ شادی کے رشتے میں بندھ گئی ہیں۔ عظیم شخصیات اورفلمی ستاروں سمیت ہرمیدان کی عظیم شخصیات کی موجودگی میں دونوں شادی کے رشتے میں بندھ گئے ہیں۔
isha
اس تقریب میں بالی ووڈ، ہالی ووڈ سے لے کرسیاسی دنیا کی عظیم شخصیات نے شرکت کی۔ ادے پورمیں ہوئی سنگیت وپری ویڈنگ تقریب کی ہی طرح شادی کے وینیو یعنی ممبئی میں امبانی فیملی کے گھر انٹالیا میں امیتابھ بچن، جیابچن، ریکھا، رجنی کانت، انل کپور، شاہ رخ خان، گوری خان، سلمان خان ، رتیک روشن، پرینکاچوپڑا اورا ن کے شوہر نک جونس ، کرینہ کپور، سیف علی خان، دپیکا پدکون، رنویرسنگھ، شاہد کپور، میراکپور، سونم کپور، جاہونی کپور، خوشی کپور، کیارا آڈوانی، ورون دھون، کرشمہ کپور،ودیابالن، سدھارتھ کپور راے کپور، لارادتہ، پترلیکھا، شلپاشیٹی، مادھوری دکشت، دشاپٹانی، ٹائیگرشراف،عالیہ بھٹ کے علاوہ سابق کرکیٹرسچن تیندولکر، انجلی تیندولکر، بھجن سنگھ، گیتابسرا، یوراج سنگھ، ہیزل کیچ بھی اس شادی میں شامل ہوئے۔ادے پورمیں تقریب میں بالی ووڈ سے شاہ رخ خان، کٹرینہ کیف، ابھشیک بچن، سلمان خان، ایشوریہ رائے پہنچے۔ ساتھ ہی ایشوریہ اورابھشیک اپنی ہی فلم ‘گرو’ کے گانے’تیرے بنا’ پرپرفارمنس دیتے ہوئے نظرآئے۔یہ شادی تقریب ی واقع امبانی رہائش گاہ اینٹیلیامیں منعقد کی گئی تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *