آئی آر سی ٹی سی سیاحوں کو 23 نومبر سے دبئی کی سیر کرائیگی

Share Article

 

ہندوستانی ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) 23 نومبر سے سیاحوں کو لکھنؤ سے دبئی کی سیر ہوائی جہاز سے کرائیگی۔ یہ سفر چھ دن اور پانچ راتوںپر مشتمل ہوگا۔آئی آر سی ٹی سی کے علاقائی مینیجر اشونی شریواستو نے ہفتہ کو بتایا کہ لکھنؤ سے دبئی کی سیر 23 سے 28 نومبر کے درمیان براہ راست طیارے سے کرائی جائے گی۔ یہ سفر چھ دن اور پانچ راتوںپر مشتمل ہوگا۔سفر کے دوران دبئی میں سیاحوں کو سب سے بلند عمارت برج خلیفہ، میوزیکل فاؤنٹین شو، صحرا میں ڈزرٹ سفاری، ایمریٹس مال، ڈوو کروز، ڈالفنشو، گلوبل ولیج اور مریکل گارڈن کی سیر کرائی جائے گی۔اشونی شریواستو نے بتایا کہ سفر پیکیج میں دو افراد کے ایک ساتھ ٹھہرنے پر فی شخص 62ہزار 70روپے، تین افراد کے ایک ساتھ ٹھہرنے پر فی شخص 60 ہزار50 روپے،و الدین کے ساتھ ٹھہرنے پر فی بچے کے پیکیج 62 ہزار روپے کا ہے۔ اس پیکیج میں گھومنے پھرنے، ہوائی کرایہ اور تین ستارہ ہوٹل میں ٹھہرنے کا بندوبست بھی شامل ہے۔سفر کے خواہاں لوگ پیشگی نشستوں کی بکنگ کراسکتے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *