عراق: کربلا میں شیعہ مذہبی مقام پر بھگدڑ میں 31 افراد ہلاک

Share Article
Iraq: 31 people killed in stampede at Shia shrine in Karbala

عراق میں شیعہ مسلمانوں کے سب سے بڑے مذہبی مقام کربلا میں عاشورہ کے موقع پر منگل کو ہوئی بھگدڑ میں کم از کم 31 لوگوں کی موت ہو گئی۔ وزارت صحت نے یہ معلومات دی۔

بغداد: شیعہ مسلمانوں کے سب سے بڑے مذہبی مقام کربلا میں عاشورہ کے موقع پر منگل کو ہوئی بھگدڑ میں کم از کم 31 لوگوں کی موت ہو گئی۔ وزارت صحت نے یہ معلومات دی۔ ترجمان سیل امام بدر نے کہا کہ دارالحکومت بغداد سے 100 کلومیٹر جنوب میں واقع کربلا میں ہوئے حادثے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہلاکتوں کی یہ تعداد حتمی نہیں ہے۔ حالیہ برسوں میں اشورا کے موقع پر بھگدڑ کی یہ بڑا واقعہ ہے۔

عاشورہ نبی محمدؐ کے نواسے حسین ؓکی کربلا میں شہادت کی یاد میں منایا جاتا ہے اور پوری دنیا سے شیعہ براردی کے لوگ کربلا آتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ 2005 میں بغداد واقع امام خادم کی درگاہ پر بھیڑ میں خود کش حملہ آور ہونے کی افواہ پھیلنے کے بعد مچی بھگدڑ میں 965 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *