ایران جوہری ہتھیار ہر گز حاصل نہیں کر سکے گا : امریکی وزیر خارجہ

Share Article

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے باور کرایا ہے کہ امریکہ، ایران کے ساتھ کشیدگی کا پْر امن حل چاہتا ہے تاہم گیند اب تہران کے کورٹ میں ہے۔ انہوں نے اپنے ملک کے اس موقف کو دہرایا کہ ’ایران جوہری ہتھیار ہر گز حاصل نہیں کر سکے گا‘۔

امریکی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بدھ کی شام ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کر رہے تھے۔ پومپیو کا کہنا تھا کہ “ہم امید کرتے ہیں کہ اْن کے ساتھ مذاکرات کا موقع پا لیں گے اور ایک ایسا نتیجہ سامنے آئے گا جو اْن کے اور امریکہ کے لیے اچھا ہو۔اس سے قبل پومپیو نے بدھ کے روز ایک اعلان میں کہا تھا کہ امریکہ نے چینی کمپنیوں اور ان کے ڈائریکٹرز پر پابندیاں عائد کیں کیوں کہ انہوں نے ’جانتے بوجھتے ایران سے تیل منتقل کیا جو ایران پر امریکی پابندی کی ’خلاف ورزی‘ ہے۔ امریکی امریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پابندیوں کا عائد کیا جانا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر عمل درامد کا کی ابتدا ہے۔ ٹرمپ نے منگل کے روز اس عزم کا اعلان کیا تھا کہ جب تک ایران اپنے جارحانہ برتاؤ کو جاری رکھے گا اس وقت تک پابندیاں ’سخت‘ کی جاتی رہیں گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *