ایران مذاکرات کیلئے جلد امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

Share Article

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ ایران پر عاید کی جانے والی پابندیوں کے بعد تہران واشنگٹن کے ساتھ بات چیت پرمجبور ہوجائے گا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ’ٹویٹر‘ پوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے حوالے سے اختیار کردہ پالیسی پراپنی انتظامیہ میں اختلافات کی خبروں کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی مسئلے پر مختلف آراء کا اظہار الگ بات ہے اور حتمی فیصلہ بہت سادہ طریقے سے کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں شبہ نہیں کہ مشرق وسطیٰ کو عدم استحکام کا شکارکرنے میں ایران کا کلیدی کردار ہے مگرایران کو اس سے کوئی فایدہ نہیں پہنچے گا۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی صدر نے ایرانی تیل کی عالمی منڈی میں خریدو فروخت پرپابندی عاید کردی تھی جس کے بعد امریکہ اور ایران کیدرمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا تھا۔ دونوں میں کشیدگی کے دوران ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے اور تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکہ نے بھی ممکنہ ایرانی جارحیت کے جواب کے لیے جنگی بیڑا اور جنگی طیارے مشرق وسطیٰ پہنچا دیے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *