اقبال انصاری پر حملے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا

Share Article
Iqbal Ansari attack case reached Supreme Court

ایودھیا معاملے کے فریق اقبال انصاری پر حملے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔عدالت نے اس پر ضروری کارروائی کرنے کا بھروسہ دیا۔ مسلم فریق کے وکیل راجیو دھون نے سپریم کورٹ کی آئین بنچ کو بتایا کہ محمدہاشم کے بیٹے اور فریق اقبال انصاری پر ایک شوٹر کی طرف سے حملہ کیاگیا ہے۔ انصاری کو پولیس نے حملہ آور سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ اس حملے کی تحقیقات کرائے جانے کی ضرورت ہے یا نہیں، لیکن اس واقعہ پر عدالت کا ایک ادنیٰ تبصرہ بھی فرق پڑتا ہے۔اس کے بعد کورٹ نے کہا کہ ہم اس کو دیکھیں گے اور ضروری کارروائی کی جائے گی۔ایک شوٹر نے کل یعنی 3 ستمبر کو اقبال انصاری کے گھر میں گھس کر حملہ کیا اور ایودھیا معاملے میں دعویٰ واپس لینے کے لئے دھمکایا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *