آئی پی ایل 2019:شیکھرکے سامنے کولکاتہ کے گیندبازپست، دہلی کی شاندارجیت

Share Article
dhawan

شیکھر دھون (ناٹ آووٹ 97) کی آتشی اننگ کی بدولت دہلی کپیٹلس نے کولکاتہ نائٹ رائڈرس کو آئی پی ایل سیزن 12 کے 26 ویں مقابلے میں 7 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ 12اپریل کوٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری کولکاتا نائٹ رائڈرس کی ٹیم نے 20 اوور میں 7 وکٹ گنوا کر 178 رنز بنائے اور دہلی کپیٹلس کو جیت کیلئے 179 رن کا ہدف دیا۔
جواب میں دہلی کپیٹلس کی ٹیم نے 18.5 اوور میں 3 وکٹ گنوا کر 180 رنز بنا لئے اور نائٹ رائیڈرس کو دھول چٹا دی۔شیکھر دھون نے ورلڈ کپ ٹیم کے لئے انتخاب سے ٹھیک پہلے اپنے ٹی ۔20 کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی جس سے دہلی کیپٹلس نے کولکاتہ نائٹ رائڈرس کو سات وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل پوائنٹ ٹیبل میں سب سے اوپر چار میں جگہ بنائی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *