آئی پی ایل سیزن -12: ممبئی اورچنئی کے درمیان خطابی مقابلہ آج

Rohit-Dhoni

انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے 12 ویں سیزن کا فائنل میچ ممبئی انڈینس اور چنئی سپر کنگس کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) اور ممبئی انڈینس (ایم آئی) کے درمیان آئی پی ایل سیزن 12 کا فائنل مقابلہ اتوار 12 مئی کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔یہ مقابلہ شام 7.30 بجے شروع ہوگا. اس سے پہلے ٹاس 7.00 بجے ہوگا۔بتادیں کہ فائنل جنگ ان دو ٹیموں کے درمیان ہونی ہے، جو تین تین بار خطاب جیت چکی ہیں اور چوتھی بار فائنل میں ایک دوسرے سے بھڑیں گی۔

چنئی سپر کنگس: 1 شین واٹسن، 2 فاف ڈو پلیسس، 3 سریش رینا، 4 امبتی رائیڈو، 5 ایم ایس دھونی (کپتان اور وکٹ کیپر)، 6 رویندر جڈیجہ، 7 ڈیون براوو، 8 ہربھجن سنگھ، 9 دیپک چاہر، 10 عمران طاہر، 11 شاردل ٹھاکر۔

ممبئی انڈینس: 1 کوٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، 2 روہت شرما (کپتان)، 3 سوریہ کمار یادو، 4 ایشانکشن، 5 ہاردک پانڈیا، 6 کرنال پانڈیا، 7 کیرون پولارڈ، 8 راہل چہر، 9 جسپریت بمراہ، 10 لستھ ملنگا، 11 جینت یادو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *