سرجیکل اسٹرائک 2-: پی او کے میں گھس کر دہشت گردوں کا صفایا، وادی میں یاسین ملک کے گھر پر چھاپہ

Yasin-Malik

آج صبح مائسمہ میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) چیئرمین محمد یاسین ملک کے گھر پر این آئی اے نے چھاپہ مارا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق این آئی اے اہلکاروں نے یاسین ملک کے گھر کی وسیع پیمانے پر تلاشی لی۔ این آئی اے ٹیم کے ساتھ مقامی پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار بھی تھے۔

یہ چھاپہ مار کاروائی ظاہری طور پر این آئی اے میں درج ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں انجام دی گئی ہے۔ مذکورہ کیس میں اب تک قریب ایک درجن کشمیری علیحدگی پسند رہنماؤں اور معروف تاجروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جنہیں دلی کی تہاڑ جیل میں مقید رکھا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وہ این آئی اے کی چھاپہ مار کاروائی سے متعلق تفصیلات اکٹھا کررہے ہیں۔

اس دوران لبریشن فرنٹ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ریاستی پولیس اور فورسز نے منگل کی صبح ملک کے گھر کو چاروں اطراف سے محاصرے میں لے لیا جس کے بعد این آئی اے کی ایک ٹیم نے مکان کے اندر داخل ہوکر تلاشی لی۔ انہوں نے بتایا کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران میڈیا کو بھی فرنٹ چیئرمین کے گھر کے نزدیک جانے نہیں دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *