عالمی یومِ خواتین پرگوگل نے ڈوڈل بنا کر خواتین کو کیا سلام

Share Article
google-doodle

دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔عالمی یوم خواتین کے موقع پر گوگل نے ایک خاص ڈوڈل تیار کیا ہے۔عالمی یومِ خواتین کے مدنظر گوگل نے بھی ہمیشہ کی طرح اپنے صفحہ اول پر دلکش ڈوڈل تیار کیا ہے۔عالمی یوم خواتین بین الاقوامی سطح پر 8 مارچ کو پوری آب وتاب کے ساتھ منایا جاتا ہے جس کا مقصددنیابھرمیں مردوں کو خواتین کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور لوگوں میں خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے پیش قدمی کی ترغیب دینا ہے۔ 1977 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یہ بل پاس کیا کہ خواتین کا بین الاقوامی دن ہر سال 8 مارچ کو باقاعدہ طورپرمنایا جائے گا۔
google-doodle1
گوگل کی طرف سے خاص طور پر خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کوعزت و احترام دینے کے لئے ہی اس ڈوڈل کو بنایا ہے۔عالمی یوم خواتین2019 کے ڈوڈل کو خاص مقصد صرف خواتین کوبااختیار بناکرآگے بڑھانا ہے۔گوگل نے اپنے خاص ڈوڈل میں 14 سلائیڈیں شامل ہے، جس میں 14 مختلف زبانوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے کوٹس لکھے ہیں۔
google-doodle2
گوگل نے اپنے خاص ڈوڈل میں 14 زبانوں میں عورت کے بااختیار بنانے اور احترام کو بڑھانے والے کوٹس کو لکھے ہیں۔ان کو آپ بھی سلائیڈیں پر ٹیپ کرکے پڑھ سکتے ہیں۔گوگل کے اس ڈوڈل میں ہندوستانی باکسر میریکوم کا کوٹ بھی شامل ہے۔ مریکوم نے لکھا ہے کہ یہ مت کہیے کہ آپ کمزور ہیں کیونکہ آپ ایک خاتون ہیں۔گوگل نے اپنے ڈوڈل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرنے کا آپشن بھی دیا ہے۔
google-doodle3
خواتین کے اعزاز، سیاسی اور سماجی کامیابیوں کو فروغ دینے کے لئے عالمی یوم خواتین 2019 کے خاص موقع پر ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے۔پوری دنیا کی خواتین ذات پات، زبان، سیاسی،ثقافتی اور امتیازی سلوک سے درکنار ہوکر اس عالمی یوم خواتین کو مناتی ہیں۔عالمی یوم خواتین کے خاص دن پر خواتین کی اہم خدمات کو یاد کیا جاتا ہے۔
google-doodle4
ہر سال کی طرح اس سال بھی خاص تھیم ’بیلنس فار بیٹر‘ (Balance For Better) کے ساتھعالمی یوم خواتین جشن منایا جا رہا ہے۔دنیا بھر میں خواتین کے اعزاز میں طرح طرح کے پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اسی ضمنمیں گوگل نے بھی بین الاقوامی یوم خواتین پرسرچ انجن گوگل نے ڈوڈل بنایا ہے۔ اس ڈوڈل میں ایک سلائڈ شو کے ذریعے مختلف زبانوں میں خواتین سے منسلک متاثر کن کوٹس لکھے گئے ہیں۔ اس میں دیگرزبانوں کے ساتھ ہندی سمیت عربی کا کوٹس بھی شامل ہے۔جس میں لکھا ہے کہ ہم اتنے انمول ہیں کہ مایوسی کبھی ہمارے دلوں دماغ میں بھی نہیں آنی چاہئے۔
google-doodle5
پہلی بار 1909 میں عالمی یوم خواتین منایا گیا تھا۔ 28 فروری، 1909 کو پہلی بار امریکہ میں خواتین عالمی دن منایا کیا گیا۔ سوشلسٹ پارٹی آف امریکہ نے نیویارک میں 1908 میں گارمنٹس ورکرز کی ہڑتال کو عزت دینے کے لئے اس دن کو منتخب کیا تاکہ اس دن خواتین کام کے کم گھنٹے اور بہتر گریڈ کے لئے اپنا احتجاج اور مطالبہ درج کروا سکیں۔ اسی کے ساتھ روسی خواتین نے پہلی بار خواتین عالمی دن 28 فروری کو مناکر پہلے عالمی جنگ کی مخالفت درج کی۔یورپ میں خواتین نے 8 مارچ کو امن رضاکاروں کو سپورٹ کرنے کے لئے ریلیاں کیں تھیں۔ وہیں، باضابطہ طور پر یونائیٹڈ نیشنز نے 8 مارچ، 1975 کو پہلا بین الاقوامی یوم خواتین منایا گیا تھا۔
google-doodle6
ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھیعالمی یوم خواتین کو بہت ہی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ سب سے پہلا یوم خواتین نیو یارک شہر میں 1909 میں ایک سوشلسٹ سیاسی پروگرام کے طور پر منایا گیا۔ آگے چل کر 1917 میں سوویت یونین نے 8 مارچ کو قومی چھٹی قرار دیا۔ خواتین کے تئیں بڑھتی بیداری کے ساتھ خواتین کا عالمی دن بھی مدرڈے ، ویلنٹائن ڈے اور فادرس ڈے کی طرح ہی منایا جانے لگا۔ اب پوری دنیا میں خواتین کا عالمی دن کو پورے جوش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔آج پوری دنیا میں بین الاقوامی یوم خواتین دن منایا جا رہا ہے۔عالمی یوم خواتین 2019کے خاص موقع سرچ انجن کمپنی گوگل نے خواتین کیلئے خاص گوگل ڈوڈل بنا کر انہیں وقف کیاہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *