انسٹاگرام نے اکاؤنٹس کو ہیکرز سے بچانے کے لیے نئے فیچرز کی آزمائش شروع کردی

Share Article

 

 

انسٹاگرام نے صارفین کے اکاؤنٹس کو ہیکرز سے بچانے کے لیے نئے فیچرز کی آزمائش شروع کردی ہے۔

 

انسٹاگرام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس فوٹو شیئرنگ ایپ میں ایک نیا اکاؤنٹ ریکوری پراسیس آزمایا جارہا ہے جو کسی ہیک اکاؤنٹس کو دوبارہ ریکور کرنا آسان بنادے گا، جبکہ ہیکرز کے لیے اکاؤنٹ کا کنٹرول سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔

 

اس وقت ہیک اکاؤنٹ کی بحالی کے لیے سروس کی ای میل کا انتظار کرنا پڑتا ہے یا سپورٹ فارم بھرنا پڑتا ہے مگر نئے طریقہ کار میں صارفین کی مختلف معلومات سے عمل مکمل کیا جائے گا۔

 

اس طریقہ کار میں صارف کا ای میل ایڈریس یا فون نمبر وغیرہ کا اندراج کیا جائے گا اور پھر انہیں 6 ہندسوں کا کوڈ ملے گا۔

 

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، صارفین کے انٹرنیٹ پر عدم اعتماد کی بڑی وجہ
ایسا ہونے کے بعد انسٹاگرام ہیکرز کو ای میل یا فون نمبر کوڈز کی مدد سے مخلتف ڈیوائسز سے اکاؤنٹ کو ہیک کرنے سے روکے گا۔

 

کمپنی کے مطابق اگر ہیکر کسی طرح اکاؤنٹ کا کنٹرول سنبھال لے اور یوزر نیم اور کانٹیکٹ ڈیٹا بھی بدل دے تو بھی صارف اسے دوبارہ ریکور کرسکے گا۔

 

اس مقصد کے لیے انسٹاگرام میں یوزرنیم کے تحفظ کے لیے بھی اقدام کیا جائے گا اور اسے ایک مخصوص وقت تک بدلنا ممکن نہیں ہوگا، اب چاہے وہ ہیکر بدلنا چاہے یا صارف خود۔

 

یہ ابھی واضح نہیں کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا تاہم یوزر نیم کو لاک کرنے کا فیچر اس وقت تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

بشکریہ : آج کل

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *