لاپرواہی:آئی سی یو میں نوزائیدہ کو چوہوں نے کتُرا،بچے کی موت

Share Article
born-baby
بہارکے دربھنگہ ضلع میں ڈاکٹروں اوراسپتال انتظامیہ کی بڑی لاپرواہی کا معاملہ سامنے آیاہے۔ یہاں کے ڈی ایم سی ایچ اسپتال میں چوہوں کے کاٹنے سے ایک نوزائیدہ بچے کی موت ہوگئی۔متاثرہ کنبہ نے ضلع انتظامیہ کوخط لکھ کر لاپرواہی برتنے والے ڈاکٹر پرکارروائی کا مطالبہ کیاہے۔
ویب پورٹل این بی ٹی کے مطابق، الزام ہے کہ 9دن کے معصوم کوپیر کو این آئی سی یو میں داخل کرایاگیاتھا۔رات کے وقت جب متاثرہ کنبہ کے ایک ممبربچے کودیکھنے کیلئے این آئی سی یو میں گئے ، توبچے کے ہاتھ -پیر کوچوہے کھارہے تھے۔وہاں پرکوئی نرس اورڈاکٹر نہیں تھے۔آناً فاناً جب نرس کوباہرسے بلایاگیا، توجانکاری ملی کہ بچہ مرچکاہے۔
ادھرڈی ایم سی ایچ کے صدرکا کہناہے کہ جب بچے کوداخل کرایاگیاتھا، تبھی وہ چوہوں کے کاٹنے سے زخمی تھا۔انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود کنبہ کی شکایت پرمعاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *