انڈونیشا کے وفد نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا دورہ کیا

Share Article

Indonesian-delegation

علی گڑھ: انڈونیشیا کی یونیورسیٹاس محمدیہ سوکارتا (یو ایم ایس) کے ایک وفد نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کا دورہ کیا اور تعلیم و تحقیق میں باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہئ خیال کیا۔ انڈونیشیائی ٹیم میں ڈاکٹر ایم عبدالفتح سنتوشا، ڈاکٹر سپریونوں اور دیگر افراد شامل تھے۔ ہندوستان میں انڈونیشیا کے سفارت خانے کے تعلیمی و ثقافتی اتاشی محترمہ لیستیانی یونیئرسی وفد کی قیادت کررہی تھیں۔

انڈونیشیائی وفد نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ایم ایچ بیگ سے ملاقات کرکے مختلف تعلیمی پروگراموں اور تحقیقی پروجیکٹوں کے بارے میں معلومات حاصل کی اور اے ایم یو اور انڈونیشیائی یونیورسٹی کے درمیان علمی تعاون و تبادلے کے امکانات پر تبادلہئ خیال کیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر بیگ نے کہاکہ اے ایم یو قومی اہمیت کا حامل اعلیٰ تعلیم کا ادارہ ہے اور یہاں تین سو سے زائد کورسیز کی تدریس ہوتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اے ایم یو کا انڈونیشیائی سفارت خانے سے تعلیمی تعاون کے سلسلہ میں پہلے سے ہی ایک معاہدہ ہے اور یو ایم ایس سے تعلیمی رشتہ قائم ہونے کی صورت میں دونوں ہی اداروں کو فائدہ ہوگا۔

اے ایم یو کی بین الاقوامی تعلقات کمیٹی کے کوآرڈنیٹر پروفیسر عرشی خاں نے دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان باہمی تعلیمی و تحقیقی معاونت کے شعبوں کی شناخت کے لئے وفد کے اراکین سے تفصیلی گفتگو کی۔ اس کے بعد پروفیسر خان نے انڈونیشیائی وفد کو مولانا آزاد لائبریری اور شعبہئ ترسیل عامّہ سمیت مختلف شعبوں اور اہم مقامات کا دورہ کرایا اور طلبہ طالبات سے ان کی گفتگو بھی کرائی۔

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *