India’s Most Wanted Teaser: آئی بی افسر بنے ہیں ارجن کپور، گرل فرینڈ ملائکہ نے کہا۔ شاندار

Share Article

arjun-kapoor

ایک اور ریئل واقعہ پر مبنی فلم ’انڈیازموسٹ وانٹیڈ‘کاٹیزر آ گیا ہے۔بھارت کے خونخوار دہشت گرد یٰسین بھٹکل کی گرفتاری پر بنی ’انڈیازموسٹ وانٹیڈ‘(India146s Most Wanted) کاٹیزرریلیز ہو گیا۔ فلم میں ارجن کپور آئی بی افسر بنے ہیں۔ارجن کپور فلم میں پربھات کا کردار ادا کر رہے ہیں جسے ہندوستان کے سب سے خطرناک دہشت گرد کو پکڑناہے۔ اور وہ بھی بغیر ایک گولی چلائے۔


ارجن کپور کی ’انڈیازموسٹ وانٹیڈ‘ کا ٹیز رریلیز ہوتے ہی ملائکہ ارورہ ان کے انسٹگرام پوسٹ پر تبصرہ کیا اور لکھا:’ شاندار ارجن کپور‘۔حالانکہ بالی ووڈ کی کئی شخصیات نے بھی اس ٹیزرپر تبصرہ کیا ہے جن میں وکی کوشل اور سنجے کپور بھی شامل ہیں۔

ارجن کپور کی ’انڈیازموسٹ وانٹیڈ‘ کی کہانی پانچ لوگوں کی ہے جو ہندوستان کے اسامہ کو پکڑنے کے لئے اپنا سب کچھ جھونک دیتے ہیں۔ فلم کی کہانی حقیقی واقعہ پرمنحصر ہے۔ ارجن کپور پہلی بارا سکرین پر انٹیلی جنس آفیسر پربھات کا کردار ادا کر رہے ہیں۔’انڈیازموسٹ وانٹیڈ‘کو راجکمار گپتا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ فلم24 مئی کو ریلیز ہوگی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *