مغربی بنگال میں بنا ہندوستان کا سب سے تیز رفتار ٹرین انجن

Share Article

 

۔’میک ان انڈیا‘ کی سمت میں ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے ریلوے نے مقامی ٹیکنالوجی سے مغربی بنگال کے چترنجن لوکوموٹو ورکس میں تیز رفتارانجن کی تعمیر کی گئیہے۔ یہ 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کے قابل ہے۔ اس کا ٹرائل رن ہو چکا ہے۔ منگل کے روز ریلوے نے اس کا ویڈیو جاری کیاہے۔

اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی ٹیکنالوجی سے بنایہ انجن 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار کو چند سیکنڈ میں ہی حاصل کرنے کے قابل ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسے جلد ہی ریلوے کے بیڑے شامل کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ میک ان انڈیا کو فروغ دینے کے لئے ریلوے نے چترنجن لوکوموٹو ورکس میں نہ صرف انجن بلکہکوچ اور دیگر پارٹس بنانے شروع کئے ہیں۔ اس انجن کو فیکٹری کی بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اب تک 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی بلٹ ٹرین کا ٹرائل رن ہواگ ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *