خواتین مسافروں کی حفاظت اورسہولیات کے تئیں بیداری دکھاتے ہوئے بھارتی ریلوے نے بھی اب میٹرو کی طرز پر خواتین کے لیے مخصوص ڈبہ ’پنک کوچ‘ کی سہولت شروع کی ہے۔ گلابی رنگ سے پہچانے جانے والے اس کوچ میں خواتین اکیلے یا اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ سفر کر سکتی ہیں۔
وزیر ریل پیوش گوئل نے ہفتہ کے روز کہا کہ خواتین کے تحفظ اور سہولت کے لئے ریلوے نے کوچ کو گلابی رنگ سے نئی پہچان دینے کا کام شروع کیا ہے، جس سے خواتین کو بھیڑ بھاڑ اور تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ یہ پنک کوچ خواتین کے سفر کو زیادہ محفوظ اور آسان بنا رہا ہے۔ یہ نشان دور سے بھی آسانی سے پہچان میں آ جاتا ہے۔ اب چاہے بھیڑ ہو یا جلدبازی، خواتین اور دیویانگ اس کوچ کو آسانی سے پہچان لیںگے۔ اس پنک کوچ کی شروعات شمال مشرقی سرحدی ریلوے کر چکا ہے۔ بونگائی گائوں سے گوہاٹی جانے والی کئی ٹرینوںکے ایس ایل آر کوچ کو گلابی رنگ سے رنگا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی رنگیا سے مرکونگسیلیک جانے والی ٹرینوں میں بھی اس سہلوت کو فراہمت کیا جا رہا ہے۔
بھارتی ریل کے ذریعے پنک کوچ کی پہل اس بات کو ذہن میں رکھ کر کی گئی ہے کہ روزانہ سفر کرنے والی خواتین کو بھاگم بھاگ- اور اسٹیشن پر جمع بھیڑ سے سامنا نہ کرنا پڑے اور نہ ہی کسی حادثہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here