نیپال میں بیشترہندوستانی نئی کرنسی غیرقانونی

Share Article
indian-new-currency
ہندوستان کے نئے 2 ہزار، 5سو اور 2 سو کے نوٹ اب نیپال میں استعمال نہیں کیے جا سکیں گے۔ہندوستان کی نئی کرنسی نیپال میں غیرقانونی قراردے دیاگیاہے۔مودی حکومت کی جانب سے سال 2016میں 5 سو اور 1 ہزار کے پرانے نوٹ بند کیے جانے کے بعد 2ہزار، 5 سو، 2 سو ،100 سو اور 50 روپیے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے تھے۔ اس عمل کے دو برس بعد نیپال نے جمعہ کوان میں سے 2 ہزار،5 سو اور 2 سو کے نوٹوں پر پابندی لگا دی ہے۔ذرائع کے مطابق،سرکاری ترجمان گوکل باسکوٹا کا کہنا ہے کہ2ہزار، 5 سو اور 2 سو روپے کے ہندوستانی نوٹوں کو رکھنا، ان کے بدلے کوئی اشیاء خریدنا یا انہیں نیپال کے اندر لانا غیر قانونی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *