سب سے کم میچوں میں 50 ٹیسٹ وکٹ حاصل کرنے والے بھارتی فاسٹ بولر بنے بمراہ

Share Article

 

جسپریت بمراہ جمعہ کے روز سب سے تیز 50 ٹیسٹ وکٹ لینے والے بھارتی فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔ بمراہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف انٹیگوا میں چل رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ڈیرن براوو کو آؤٹ کر یہ کامیابی حاصل کی۔

بمراہ نے ویسٹ انڈیز کی اننگز کے 30 ویں اوور میں ڈیرن براوو کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ 25 سالہ بمراہ نے کھیل کے سب سے طویل فارمیٹ میں ٹیم کے لئے اپنے 11 ویں میچ میں 50 واں ٹیسٹ وکٹ حاصل کیا۔ بمراہ نے اس معاملے میں فاسٹ بولر وینکٹیش پرساد اور محمد سمیع کو پیچھے چھوڑا۔ ان دونوں گیند بازوں نے اپنے 13 ویں ٹیسٹ میچ میں 50 وکٹ حاصل کئے تھے۔

بتا دیں کہ پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن، بھارتی ٹیم 297 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔ بھارت کے لئے اجنکیا رہانے نے 81 اور رویندر جڈیجہ نے 58 رن بنائے۔ جواب میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 189 رن بنا لئے ہیں۔ ہندوستان کی طرف سے ایشانت شرما نے 5 وکٹ حاصل کیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اب بھی بھارت سے 108 رن پیچھے ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *