بھارتی کرکٹ کے یوراج نے لیا ریٹائرمنٹ

Share Article
Yuvraj Singh retirement: Tendulkar, Sehwag, Kohli and others salute India

 

بھارتی کرکٹ ٹیم کو سال 2011 میں کرکٹ ورلڈ کپ کا خطاب دلانے میں اہم کردار ادا کرنے والے بائیں ہاتھ کے دھماکہ خیز بلے باز یوراج سنگھ نے پیر کے روز بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا ۔

 

یوراج نے ممبئی میں ایک پریس بریفنگ کر اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی ہار نہیں مانی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 2011 کا ورلڈ کپ جیتنا میرے لئے خواب جیسا تھا۔ میں نے اپنے والد کا خواب پورا کیا۔ انہوں نے کہااب وہ کینسر متاثرین کی مدد کریں گے۔

 

یوراج نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ رہے تھے اور اب ان کا پلان آئی سی سی کی طرف سے تسلیم شدہ ٹی -20 ٹورنامیٹس میں کھیلنے کا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران یوراج کے ساتھ ان کی بیوی ہیزل اور ماں شبنم بھی موجود رہیں۔

 

سال 2000 میں بھارت کے لئے بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے والے یوراج سنگھ 2019 کرکٹ ورلڈ کپ میں کھیلنا چاہتے تھے لیکن خراب فارم اور فٹنس کی وجہ ان کا یہ خواب ادھورا رہ گیا۔ یوراج نے 2007 ٹی -20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے بولر اسٹوارٹ براڈ کے اوور کی 6 گیندوں پر 6 چھکے لگائے تھے۔

 

یوراج نے بھارت کے لئے 304ایک روزہ میچوں میں 36.55 کی اوسط سے 8701 رنز بنائے ہیں، جس میں 14 سنچریاں اور 52 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اس دوران ان کا سب سے زیادہ ا سکور 150 رن رہا۔ وہیں بولنگ میں یوراج کے نام 111 وکٹ ہیں اور ان کا بہترین کارکردگی 31 رنز دے کر 5 وکٹ رہا ہے۔

 

اس کے علاوہ یوراج سنگھ نے بھارت کے لئے 40 ٹیسٹ میچوں میں 33.92 کی اوسط سے 1900 رن بنائے ہیں، جس میں 3 سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اس دوران ان کا سب سے زیادہ اسکور 169 رن رہا۔ ٹیسٹ میں یوراج سنگھ کے نام 9 وکٹ ہیں اور ان کی بہترین کارکردگی 9 رنز دے کر 2 وکٹ رہا ہے۔

 

یوراج نے بھارت کے لئے 58 ٹی -20 بین الاقوامی میچوں میں 28.02 کی اوسط سے 1177 رنز بنائے ہیں، جس میں 8 نصف سنچری شامل ہیں۔ اس دوران ان کا سب سے زیادہ اسکور ناٹ آؤٹ 77 رن رہا۔ ٹی -20 میں یوراج سنگھ کے نام 28 وکٹ ہیں اور گیند بازی میں ان کی بہترین کارکردگی 17 رنز دے کر 3 وکٹ رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *