وراٹ نے پرسنل سیکورٹی گارڈ فیصل خان کا کچھ ایسے منایا جنم دن ، وائرل ہوا ویڈیو

Share Article

virat-kohli-celebrates

نئی دہلی:انڈین کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز اور ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے اپنے پرسنل سیکورٹی گارڈ کی سالگرہ منایا۔ انتہائی سادگی کے ساتھ وراٹ نے اپنے پرسنل سیکورٹی گارڈ فیصل خان کا سالگرہ منایا۔ اب وراٹ کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔اس ویڈیو میں دیکھ جارہا ہے کہ فیصل کیک کاٹ رہے ہیں اور وراٹ ان کے لئے گانا گا رہے ہیں۔ اس کے بعد فیصل انہیں کیک کھلاتے ہیں اور پھر وراٹ بھی انہیں کیک کھلاتے ہیں، پھر وراٹ نے فیصل کو ایک گفٹ بھی دیا۔وراٹ کے اس رویے سے فیصل کافی خوش نظر آ رہے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

Sweet #viratkohli celebrates his security personnel #faizalkhan birthday while on work 👍😃😎

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on

کرکٹ کے میدان پر انتہائی جارحانہ نظر آنے والے وراٹ نے اپنے سیکورٹی گارڈ کا اس طرح سے سالگرہ مناکر یہ ثابت کر دیا کہ وہ کتنے نرم دل ہیں۔ وراٹ کئی بار میچ کے دوران یا پھر میچ کے بعد اپنے فینس کے ساتھ تصویر کلک کر تے نظر آجاتے ہیں۔ آسٹریلیا دورے پر وراٹ نے برسبین میں گراؤنڈ ملازمین کے ساتھ تصویر کلک کرتے نظرآئے تھے۔

اگرچہ ایک دو موقع پر وراٹ اپنے جارحانہ تیور کے لئے troll بھی ہو چکے ہیں۔ گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں وراٹ نے ایک کرکٹ فین کو غصے میں آکر ملک چھوڑنے کی بات کہہ ڈالی تھی۔اس مداح نے کہا تھا کہ اسے ہندوستانی بلے بازوں کے بجائے آسٹریلوی بلے بازوں کو بیٹنگ کرتے دیکھنا زیادہ پسند ہے،اس کے بعد وراٹ نے اس کرکٹ فین سے ملک چھوڑنے کی بات کہہ دی تھی اور اس کے بعد انہیں جم کر troll بھی کیا گیا تھا۔

اس وقت وراٹ کوہلی آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے ون ڈے سیریز کے لئے مصروف ہیں، اس سے پہلے وراٹ کی کپتانی میں بھارت کو پہلی بار ٹی 20 سیریز میں اپنے گھر میں کنگارو ٹیم کے ہاتھوں شکست جھیلنی پڑی تھی۔ مہمان ٹیم نے بھارت کو دو میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 2۔0 سے ہرا دیا تھا۔ اب ون ڈے سیریز کی باری ہے اور بھارت کی کوشش ہو گی کہ یہ سیریز جیت کر وہ ٹی 20 سیریز میں شکست کا بدلہ دے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *