ہندوستانی فضائیہ کو ملا پہلا‘اپاچے‘ ہیلی کاپٹر،امریکہ نے اپاچے ہیلی کاپٹر سے کیا تھا اسامہ بن لادن پر حملہ

Share Article

apache

نئی دہلی: ہندوستانی فضائیہ کو پہلا اپاچے ہیلی کاپٹر سونپ دیا گیا ہے۔ امریکہ کے ایریزونا میں بوئنگ نے فضائیہ کے ایئر مارشل اے ایس بٹولا کو ہیلی کاپٹر سونپا۔ آپ کو بتا دیں کہ 22 اپاچی ہیلی کاپٹر کے لئے 2015 میں ہندوستان اور امریکی حکومت کے درمیان معاہدہ ہوا تھا۔ ہیلی کاپٹر کا پہلا بیچ اسی سال جولائی میں آ جائے گا۔ فی الحال اس ہیلی کاپٹر کے ٹریننگ کے لئے منتخب کئے گئے ایئر اور گراؤنڈ عملہ کی ٹریننگ امریکی فوج کے الباما ایئر بیس پر ہو رہی ہے۔

apache-helicopter
اپاچے اٹیک ہیلی کاپٹر دنیا کے سب سے زیادہ جدید اورمہلک ہیلی کاپٹر مانے جاتے ہیں۔ امریکہ نے پاکستان میں چھپے دنیا کے سب سے خطرناک دہشت گرد اسامہ بن لادن پر اسی ہیلی کاپٹر سے حملہ کیا تھا۔ کہا جارہاہے کہ اس ہیلی کاپٹر کے شامل ہونے کے ساتھ ہی ہندستان اب امریکہ کی طرح دہشت گردانہ ٹھکانوں پر آسانی سے ایئر اسٹرائک کو انجام دے سکتا ہے۔فضائیہ میں اپاچی کے آنے سے ہیلی کاپٹر ونگ کی طاقت میں کافی اضافہ ہوگا۔

helicopter
اس ہیلی کاپٹر میں فضائیہ کے ضرورت کے مطابق بدلا بھی کئے گئے ہیں۔غور طلب ہے کہ اپاچی ہیلی کاپٹر سے درست حملے کئے جا سکتے ہیں۔ اپاچے دشمن کے علاقے میں بھی گھس کر مار کر سکتا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *