ہندوستان اورسری لنکاکے درمیان سیریزکاپہلاٹسٹ 16نومبرسے

Share Article
india-vs-srilanka
سری لنکاکے خلاف 16نومبرسے ہونے والے ٹیسٹ میچ کیلئے ہندوستانی ٹیم پوری طرح سے تیارہے۔14نومبرکوکھلاڑیوں نے کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میدان پرجم کرپسینہ بہایا۔وراٹ کوہلی کی ٹیم اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )ٹسٹ رینکنگ میں ٹاپ پرقائم ہے۔وہیں سری لنکاآسٹریلیاکے بعدچھٹے مقام پرہے۔ایسے میں ہندوستانی ٹیم کی پوری کوشش رہے گی کہ وہ سری لنکاکو3-0سے شکست دیں۔خاص طورپرٹیم کے موجودہ کپتان وراٹ کوہلی کی کوشش بھی یہی ہوگی کہ وہ سیریزمیں کھیلے جانے والے سبھی میچوں کوجیت میں تبدیل کریں۔ایڈن گارڈن میدان کی بات کریں تویہاں ہندوستان کا ریکارڈ کافی اچھارہاہے۔ایڈن گارڈن میں اب تک 40ٹیسٹ میں کھیلے ہیں ،جن میں پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم کو12میچوں میں جیت ملی ہے جبکہ 9باربعدمیں بلے بازی کرنے والی ٹیم نے جیت درج کیاہے۔وہیں باقی کے میچ ڈرارہے ہیں۔پچھلے دس مقابلوں میں سے ہندوستان نے یہاں 6میں جیت درج کی ہے۔وہیں دومیچ میں اسے ہارکاسامناکرناپڑاہے ،جبکہ بچے ہوئے دومیچ ڈرارہے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *