کوہلی کی کپتانی میں گھریلو میدان پر پہلی شکست، آسٹریلیا کا سریز پر قبضہ

Share Article

india-vs-australia-odi-seri

نئی دہلی : آسٹریلیا نے ہندوستان کو پانچ ون ڈے کی سیریز میں 3-2 سے ہرا دیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے ایرن فنچ کی کپتانی میں پہلی سیریز اپنے نام کر لی۔ فنچ کی کپتانی میں آسٹریلیا کی یہ چوتھی سیریز تھی۔ وہیں، کوہلی کی قیادت میں ٹیم انڈیا پہلی بار ون ڈے سیریز ہاری ہے۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا ان کی کپتانی میں پانچ ون ڈے سیریز کھیلی تھی، تمام میں کامیابی حاصل کی تھی۔

ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 10 سال بعد گھر میں سیریز ہاری ہے۔ آخری بار آسٹریلیا نے 2009 میں چھ ون ڈے کی سیریز میں بھارت کو 4-2 سے شکست دی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم نے اب تک 182 دورخی ون ڈے سیریز کھیلی۔ پہلی بار وہ 0-2 سے پچھڑنے کے بعد سیریز جیت پائی ہے۔ ساتھ ہی ٹیم انڈیا پہلی بار 2-0 سے برتری لینے کے بعد سیریز ہاری ہے۔

آسٹریلیا کا گزشتہ دو سال سے ون ڈے میں کچھ خاص نہیں کر سکا تھا۔ اس نے آخری بار پاکستان کے خلاف جنوری 2017 میں گھریلو میدان پر 4-1 سے سیریز جیتی تھی۔ اس کے بعد اسے 6 دو رخی سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس دوران انگلینڈ میں ہوئے چیمپئنز ٹرافی میں بھی وہ خطاب نہیں جیت سکا تھا۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اس نے 50 اوور میں نو وکٹ پر 272 رنز بنائے۔ اس کے لئے عثمان خواجہ نے سب سے زیادہ 100 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ پیٹر ہینڈسکامب نے 52 رنز بنائے۔ بھارت کے لئے بھونیشور کمار نے سب سے زیادہ تین وکٹ لئے۔ 273 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ٹیم انڈیا 50 اوور میں 10 وکٹ پر 237 رن ہی بنا سکی، اس کے لئے روہت شرما نے 46، بھونیشور کمار نے 46 اور کیدار جادھو نے 44 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے ایڈم جمپا نے تین وکٹ لیے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *