دوسرے ٹی 20میچ میں آسٹریلیانے ہندوستان کو8وکٹ سے ہرایا

Share Article

australia

گوہاٹی میں آج 10اکتوبرکوکھیلے گئے سیریزکے دوسرے T20میچ میں آسٹریلیانے ہندوستان کو8وکٹ سے ہرادیا۔میچ میں مہمان ٹیم کوجیت کیلئے 119رن کا ٹارگیٹ ملاتھا۔جس کے اس نے 15.3اوورمیں 2وکٹ پر122رن بناتے ہوئے میچ جیت لیا۔اس سے پہلے ہندوستان نے ٹاس ہارکرپہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20اوورمیں 118رن بنائے تھے۔فی لحال سیریز1-1کی برابری پہنچ گئی ہے،سیریزکافیصلہ 13اکتوبرکوحیدرآبادمیں ہونے آخری ٹی 20میں ہوگا۔میچ میں ٹاس ہارکرپہلے کھیلتے ہوئے ٹیم انڈیا20اوورمیں 118رن پرآؤٹ ہوگئی۔ہندوستان کی شروعات بے حدخراب رہی تھی اورتھوڑی تھوڑی دیرمیں لگاتاروکٹ کرتے رہے۔ایک وقت ایسالگ رہاتھاکہ میزبان ٹیم 100رن تک بھی نہیں پہنچ سکے گی۔لیکن پانچویں وکٹ کیلئے مہندرسنگھ دھونی ،جادھونے تووہیں آٹھویں وکٹ کیلئے پانڈیا،کلدیپ نے 33-33رن کی پارٹنرشپ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور100کے پارپہنچایا۔آسٹریلیاکیلئے بہرنڈورف نے سب سے زیادہ چاروکٹ لئے۔ہندوستان کی جانب سے کیدارجادھو(27)اورہاردک پانڈیا(25)نے سب سے زیادہ رن بنائے۔آسٹریلیاکی طرف سے موئیسس ہینرک نے 60گیندوں پر62رنوں کا شاندارپاری کھیلی۔

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *