آسٹریلیا نے کیا کمال: 358 رنز بنا کر بھی ٹیم انڈیا چار وکٹ سے ہاری،سریز 2-2 سے برابر

Share Article

india-vs-australia-match-1

موہالی :ہندوستان اورآسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے چوتھے ونڈے میچ میں آسٹریلیا نے دلچسپ جیت حاصل کرکے سیریز میں 2۔2 کی برابری کرلی ہے۔ ایشٹن ٹرنر نے آخری اوورز میں 43 گیندوں پر پانچ چوکے اور چھ چھکے کی مدد سے 84 رنز کی ناقابل شکست طوفانی اننگز کھیل کر بھارت سے جیت چھین لی ہے۔ ویسے 359 رنز کا ہدف کا پیچھا کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہوتی، لیکن آج آسٹریلیا نے اسے کر دکھایا ہے۔

ہندوستان کے 358 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنا آسان نہیں تھا، لیکن ہینڈس کامب کی شاندار سنچری اورعثمان خواجہ کی 91 رنوں کی شانداراننگ کی بدولت اورپھراخیرمیں ایشٹن ٹرنر کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا نے یہ اہم میچ جیت لیا۔ آسٹریلیائی بلے بازوں نے ہندوستانی گیند بازوں کا جم کرمقابلہ کیا اورمیچ جیت کرہندوستان کی امیدوں پرپانی پھیر دیا۔

اس سے قبل ہندوستان کی طرف سے شیکھردھون کی شاندار143 رنوں کی اننگ اورروہت شرما کی 95رنوں کی اننگ بدولت ہندوستان نے ہمالیائی اسکورکھڑا کیا تھا۔ دونوں سلامی بلے بازوں نے 193رنوں کی شراکت کی تھی، لیکن اس کے بعد دوسرے ہندوستانی بلے باز بڑا اسکوربنانے میں ناکام رہے۔ رشبھ پنت 36، کے ایل راہل اوروی شنکرنے 26 ۔26 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ ہندوستان نے 358 رنوں کا اسکور 9 وکٹ کے نقصان پربنایا تھا۔ اس میچ میں کپتان وراٹ کوہلی کا بلا نہیں چلا، وہ محض سات رن بناکرآوٹ ہوگئے تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *