ہندوستان بنام آسٹریلیا:تیسرے دن کا کھیل ختم 

Share Article
india
ہندوستان-آسٹریلیاکے بیچ ٹیسٹ سیریزجاری ہے۔ سیریزکاپہلامیچ ایڈیلیڈ میدان پرکھیلا جارہاہے۔تیسرے دن کا کھیل ختم ہوچکاہے۔ ہندوستانی ٹیم کو آسٹریلیاکے خلاف 166رنوں کی بڑھت مل چکی ہے جبکہ ابھی ساتھ وکٹ بچے ہیں۔چتیشورپجارا ،جنہو ں نے پہلی پاری میں سنچری لگائی تھی، دوسری پاری پاری میں 40رن بناکرناٹ آؤٹ لوٹے ہیں۔ ہندوستان فی الحال میچ میں ڈرائیونگ سیٹ پر ہے، حالانکہ ناتھن لائن نے دن کے آخری اووروں میں وراٹ کوآؤٹ کرکے آسٹریلیائی ٹیم کوراحت کی سانس دلائی ہے۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں تیسرے دن ہندوستانی ٹیم نے دم دکھایا۔دن کی شروعات آسٹریلیا نے 191/7کے اسکورسے کی اور235تک وہ ڈھیرہوگئی۔15رن کی بڑھت کے ساتھ ہندوستانی بلے بازمیدان پراترے۔کے ایل راہل اورمرلی وجے نے ہندوستان 63رنوں کی شروعات دی، جوکہ اس جوڑی کا غیرملکی سرزمین پرسب سے عمدہ کارکردگی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *