بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ جلد ہی بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارت کے معاہدے ہوں گے۔ اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان بات ہو رہی ہے۔ انہوں نے مانا کہ کچھ ایسے مسائل بھی ہیں جن پر اختلافات ہو سکتے ہیں۔
اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ بھارت سرمایہ کاری کے لئے دنیا میں سب سے اچھی جگہ ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ہیڈ کوارٹر میں بات چیت کے ایک سیشن میں سیتا رمن نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت ہند پالیسیوں میں مسلسل بہتر کر رہی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ہفتہ وار بنیاد پر کارپوریٹ سیکٹر اور سرمایہ کاروں سے جڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سیتا رمن سے انشورنس کمپنیوں کے نمائندوں نے سرمایہ کاری کی حد بڑھانے کی اپیل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here