کرتارپور کوریڈور : ہند۔پاک کے درمیان مذاکرات ختم،کئی امور پر ہوئی بحث

Share Article

india-pakistan-meeting-on-k

کرتارپور کوریڈور کو لے کر ضروری مشاورت کرنے اور اہم فیصلے لینے کے لئے اٹاری۔واہگہ بارڈر پر آجہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات ہوئی۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے نمائندوں کا مشترکہ بیان سامنے آیا۔ اس میں بتایا گیا کہ انتہائی خوشگوار ماحول میں دونوں ممالک کے درمیان میٹنگ ہوئی۔

 

اس اجلاس میں کرتارپور صاحب کے درشنوں کے لئے آنے والے یاتریوں کو دی جانے والی سہولیات پر بحث ہوئی۔ درشن کرنے کے لئے کی جانے والی انتظامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ کوریڈور کو لے کر پاکستان حکومت اور حکومت ہند کی طرف سے رکھے گئے پیشکش پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، کچھ مسائل پر اتفاق ہوا اور کچھ پر غور کیا جائے گا۔


مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کی جانب سے کوریڈور کی تعمیر کو لے کر تکنیکی ماہرین سے بھی بات چیت کی گئی۔ مسئلے کو لے کر اب اگلی میٹنگ دو اپریل 2019 کو ہوگی۔ اس دوران دونوں ممالک کی حکومتوں سے بات چیت کرکے تحریک میں شامل دفعات پر بات کی جائے گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *