روہت اورراہل کی آندھی میں اڑگیاسری لنکا،ٹی ٹوئنٹی سیریزپربھی ہندوستان کاقبضہ

Share Article

team-india

اندورمیں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم انڈیانے سری لنکاکو88رنوں سے ہراکرتین میچوں کی سیریزمیں 2-0کی فاتح برتری حاصل کرلی ہے۔ہولکراسٹیڈیم میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے روہت شرماکی 118رن کی طوفانی پاری اورکے ایل راہل کے 89رن کی بدولت 20اوورمیں 5وکٹ پر260رن بنائے ۔جواب میں سری لنکاکی ٹیم 17.2اوورمیں 172رن پر(9وکٹ )بناکر آؤٹ ہوگئی۔انجیلومتھیوزنے چوٹ کے باعت بیٹنگ نہیں کی۔ہندوستان کیلئے یوجویندرچہل نے چاراورکلدیپ یادونے تین وکٹ لئے۔اس سے پہلے میچ میں ٹیم انڈیاکے کپتان روہت شرمانے زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے محض 35گیندوں پرسنچری بنائے۔ٹی ٹوئنٹی میں سب سے تیزسنچری بنانے کے معاملے میں انہوں نے ساؤتھ افریقہ کے ڈیوڈملرکے ریکارڈ کی برابری کی۔روہت اورایل کے راہل نے پہلے وکٹ کیلئے 165رن کی مشترکہ پاری کھیلی۔سری لنکاٹیم نے ٹاس جیت ٹیم انڈیاکوپہلے بیٹنگ کیلئے بلایاتھا۔روہت شرماکومین آف دی میچ ایوارڈ دیاگیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *