ٹیم انڈیانے نیوزی لینڈ کو6رنوں سے ہرایا،سیریزپر2-1سے قبضہ

Share Article

kanpur-odi
کانپورگرین پارک میدان میں 29اکتوبرکوہندوستان اورنیوز ی لینڈ کے بیچ کھیلے گئے تیسرے ونڈے میچ میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو6رنوں سے ہرادیاہے ۔اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے تین میچوں کی یہ ونڈے سیریزاپنے نام کرلی ہے۔ ٹیم انڈیانے ٹاس ہار کر پہلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا نے مقررہ 50 اوورس میں 6 وکٹ پر 337 رن بنائے، جس کے جواب میں نیوزی لینڈ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 331 رن ہی بناسکا۔
نیوزی لینڈکا پہلاوکٹ جلدگرنے کے باوجودنیوزی لینڈ نے غضب کا کھیل کھیلا۔اخیرتک کوئی نہیں کہہ پایاکہ میچ کس کروٹ جائے گا۔آخری اوورمیں جاکرٹیم انڈیاکوجیت ملی۔نیوزی لینڈ کی طرف سے گپٹل نے دس، منرو نے 75، ولیمسن نے 63، ٹیلر نے 39، لاتھم نے 65، نکولس نے 37، سینٹنر نے نو، گرانڈ ہوم نے آٹھ اور ساوتھی نے چار رن بنائے۔

 

 

واضح ہوکہ ٹیم انڈیا کو پہلا جھٹکا شیکھر دھون کی شکل میں لگا جب وہ رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ مگر اس کی بعد کپتان کوہلی اور سلامی باز روہت شرما نے شاندار بلے بازی کی اور 230 رنوں کی شاندار ساجھیداری نبھا کر ٹیم کے اسکور کو 250 کے پار پہنچادیا۔ تاہم اسی درمیان ایک لمبا شارٹ لگانے کی کوشش میں 147 رنوں کی اننگر کھیلنے کے بعد روہت پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد ہاردک پانڈیا کریز پر آئے، مگر وہ کچھ زیادہ نہیں کرسکے اور صرف آٹھ رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد کوہلی شاندار سنچری مکمل کرنے کے بعد 113 کے نجی اسکور پرآوٹ ہوگئے۔ علاوہ ازیں دھونی نے 25، جادھو نے 18 اور کارتک نے چار رن بنائے۔یہ ہندوستان اورنیوزی لینڈ کے بیچ ونڈے میچوں کی سیریزکا آخری مقابلہ تھا۔پہلے میچ میں جہاں نیوزی لینڈ نے شاندارجیت درج کرکے ہندوستان کوحیرانی میں ڈال دیاتھا،وہیں دوسرے میچ کواپنے نام کرکے ہندوستان نے زوردارواپسی کی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *