یوم جمہوریہ پرٹیم انڈیا کا تحفہ، وراٹ کی سینا نے نیوزی لینڈ میں درج کی سب سے بڑی جیت

Share Article
Team-india
نیوزی لینڈ دورے میں ٹیم انڈیاکا شاندارکارکردگی جاری ہے۔انڈیا نے ہفتہ کوماؤنٹ ماؤنگانوئی کے بے-اوول میدان پرکھیلے گئے دوسرے ونڈے میچ میزبان نیوزی لینڈ کو90رنوں سے شکست دے کر باشندگان وطن کویوم جمہوریہ کا خاص تحفہ دیاہے۔نیوزی لینڈ اورہندوستان کے درمیان جاری پانچ ونڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹیم انڈیا نے جیت حاصل کرلی ہے۔ انڈین گیند بازوں کے سامنے نیوزی لینڈ کے بلے بازبے بس نظرآئے اورنیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 41 اوورمیں 234 رنوں پرآوٹ ہوگئی۔ اس طرح سے ٹیم انڈیا نے دوسرا ونڈے بھی 90 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس طرح سے انڈیا نے اب 0۔2 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ شانداراننگ کھیلنے والے روہت شرما کو ’مین آف دی میچ‘ منتخب کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی پچ پراسپنرکلدیپ یادوکابھی شاندارکارکردگی جاری ہے۔ ہندوستان کی طرف سے بھونیشورکماراورمحمد شمی کی قیادت میں گیند بازی اٹیک انتہائی ذمہ داری سے اپنا کام انجام دے رہا ہے۔ کلدیپ یادو نے 4 وکٹ حاصل کرلئے ہیں جبکہ بھونیشورکمارکو دو وکٹ، یوزویندرچہل کو دو وکٹ اورمحمد سمیع، کیدارجادھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے ہیں۔
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انڈیا ٹیم نے مقررہ 50 اوورمیں4وکٹ گنواکر 324رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا ۔ روہت شرما اور شکھر دھون نے اپنی شاندار نصف سنچری بناکرٹیم انڈیا کو بہترین آغازدیا۔ روہت شرما سنچری بنانے سے محروم رہ گئے اورانہوں نے 87 رنوں کی شانداراننگ کھیلی۔ شکھر دھون 66 رن بناکرآوٹ ہوئے۔کپتان وراٹ کوہلی (43) اور سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی (48 ناٹ آوٹ) اورامباتی رائیڈو (47) نصف سنچری بنانے سے محروم رہ گئے۔ کیدار جادھو نے 10 گیندوں میں 22 رنوں کی اننگ کھیلی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *