ہندوستان بنا ہاکی کا ایشیا چمپئن

Share Article

india-wins-asia-cup

ہندوستانی ہاکی ٹیم نے ملیشیا کو ایک گول کے مقابلے دو گول سے شکت سے دے کر تیسری مرتبہ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے چمپئن کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ہندوستان نے میچ میں 2-0 کی برتری جلدہی حاصل کرلی تھی لیکن کھیل کے پچاسویں منٹ میں ملیشیا نے ایک شاندار گول کرکے اس مقابلے کو دلچسپ بنادیالیکن ہندوستان کھیل کے اختتام تک اپنی برتری 2-1 کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔ ہندوستان کی جانب سے رمن دیپ سنگھ نے تیسرے منٹ میں اور للت اپادھیائے نے 29 ویں منٹ میں گول کیے۔ ملیشیا کے لیے واحد گول شہارل صبا نے کھیل کے 50 ویں منٹ میں کیا۔ آکاش دیپ سنگھ کو مین آف دی میچ   اور ملیشیا کے فیصل سوری کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *