یوپی بلدیاتی انتخابات:آزادامیدوارکااپناہی ووٹ ای وی ایم سے غائب

shabana
اترپردیش بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کو شاندارجیت ملی ہے،لیکن بیچ سہارنپورکے نوربستی سے آزادامیدوارشبانہ نے الیکٹروانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم)پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا’میں نے اورمیرے شوہرنے جوووٹ ڈالاتھاپھربھی مجھے صفرووٹ کیسے ملے؟‘۔غورطلب ہے کہ جن دوبوتھ پرشبانہ کوصفرووٹ ملے اس میں وہ بوتھ شامل ہیں ،جس پرشبابہ ، ان کے شوہراورخاندان والوں نے ووٹ دیاتھا۔وارڈ کے دیگربوتھوں پرشبانہ کواکّا دکّا ووٹ ملے ہیں۔شبانہ کے شوہرنے بھی ای وی ایم پرسوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ ’میں نے جوووٹ کیاتھاوہ ووٹ کہاں گیا؟‘‘
عیاں رہے کہ یوپی بلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ کے دوران لگاتارای وی ایم پرسوال اٹھتے رہے ہیں۔کئی جگہ ووٹروں نے دعویٰ کیاتھاکہ ووٹ کسی کوبھی ڈالوووٹ سیدھے بی جے پی کے کھاتے میں جارہاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *