اے ایم یو:عبدالبصیر خاں اوپن اسکول گرلس اسپورٹس فیسٹ کا افتتاح

Share Article
sport-fest
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اے بی کے ہائی اسکول کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ کھیل مقابلہ ’’ عبدالبصیر خاں اوپن اسکول گرلس اسپورٹس فیسٹ کا افتتاح آج 7نومبربروز منگل اے بی کے ہائی اسکول گرلس کی نئی عمارت میں مہمانِ خصوصی او ایس ڈی اور اسکول ایجوکیشن ڈائرکٹوریٹ کے ڈائرکٹر پروفیسر اسفر علی خاں اور اعزازی مہمان فزیکل ہیلتھ اینڈ اسپورٹس ایجوکیشن شعبہ کے سربراہ پروفیسر برج بھوشن سنگھ نے کبوتر اور غبارے اڑا کر کیا۔اس کھیل فیسٹیول میں علی گڑھ کے گیارہ اسکولوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
مہمانِ خصوصی پروفیسر اسفر علی خاں نے کہا کیہ مکمل شخصیت سازی کے لئے طالبات اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل مقابلوں میں بھی سرگرم حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اسکولوں میں تعلیم کے ساتھ اس قسم کے پروگراموں کے انعقاد کو فروغ دینے کے لئے بھی کام کر رہی ہے۔
اعزازی مہمان پروفیسر برج بھوشن سنگھ نے کہا کہ تندرست ذہن کے لئے تندرست جسم کا ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل جہاں زندگی میں ڈسپلن لاتے ہیں وہیں جسمانی فروغ میں بھی اہم رول ادا کرتے ہیں۔اپنے استقبالیہ خطبہ میں اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر صبا حسن نے بتایا کہ اس کھیل مقابلہ کے دوران کھو کھو، شطرنج، کیرم، والی بال، ٹگ آف وار وغیرہ کے مقابلہ منعقد کئے جائیں گے۔
اس موقع پر اسپیشل مہمان کی حیثیت سے پروفیسر اسفر علی خاں کی اہلیہ محترمہ تنویر بدر، عبداللہ نرسری اسکول کی محترمہ عمرہ منصور، اے بی کے ہائی اسکول( بوائز) کے پرنسپل ڈاکٹر عباس نیازی سمیت بڑی تعداد میں اساتذہ و بچیوں کے سرپرست موجود تھے۔ پروگرام کے انعقاد میں اسپورٹس کو آرڈینیٹر محترمہ شاہنہ بیگم، اسسٹنٹ کو آرڈینیٹر محترمہ فرحت پروین اور اسپورٹس انچارج عمران خاں، ندیم احمد وغیرہ نے اہم رول ادا کیا۔ مہتاب احمد نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *