اے ایم یو: گلستانِ سید میں سالانہ’’ نمائشِ گُل2019 ‘‘کاافتتاح 

Share Article
exibition-flowers

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے آج گلستانِ سید میں ’’سالانہ نمائشِ گُل2019 ‘‘کاافتتاح کیا۔ اس نمائش کا انعقاد اے ایم یو کے لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ کے زیرِ اہتمام کیا گیا ہے۔ وائس چانسلر نے’’ نمائشِ گُل‘‘ کا معائنہ کرتے ہوئے لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر وائس چانسلر کی اہلیہ ممتاز ماہرِ امراضِ اطفال ڈاکٹر حمیدہ طارق، لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ کے ممبر انچارج پروفیسر ارشاد محمود اور’’ نمائشِ گُل ‘‘کے کنوینر ڈاکٹر اطہر علی خاں بھی موجود تھے۔
vc

’’نمائشِ گُل‘‘ کو چھ زمرات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ زمرہ ’’ اے ‘‘ میں گارڈنس کی 65اینٹریز، زمرہ ’’ بی ‘‘ میں فلاورنگ اینوئلس کی364، زمرہ’’سی‘‘ میں کٹ فلاور( گلاب) و اینوئلس کی251، زمرہ’’ ڈی‘‘ میں اورنامینٹلس کی188،زمرہ’’ ای‘‘ میں فلاور بیس اینڈ گارلینڈ کی29اور زمرہ’’ ایف‘‘ میں اسکولینٹس و کیکٹس اور بونسئی کی120اینٹریز کو’’ سالانہ نمائشِ گُل‘‘ میں شامل کیا گیا ہے۔
amu-vc

یہ’’ نمائشِ گُل‘‘14؍مارچ2019کی شام5.00بجے تک پھولوں کے شائقین کے لئے کھلی رہے گی۔14؍مارچ2019کی شام4.00بجے تقسیمِ انعامات کی تقریب منعقد ہوگی جس میں مہمانِ خصوصی پرو وائس چانسلر پروفیسر ایم ایچ بیگ فاتحین کو انعامات سے سرفراز کریں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *