یوم جمہوریہ تقریب میں 10غیرملکی مہمانان خصوصی شرکت کریں گے

Share Article
guest-on-Republic-day
69یوم جمہوریہ کے موقع پراس بارآسیان ملکوں کے وزراء اعظم وصدور شرکت کرنے پہنچے ہیں۔بدھ کوتقریباً سبھی ملکوں کے مہمان دہلی پہنچ چکے ہیں۔ان سبھی ملکوں کے مہمان آج صدررام ناتھ کووندسے بھی ملاقات کریں گے۔پی ایم نریندرمودی ان سبھی لیڈروں کے علاوہ میانمار کی سانگ سان سوکی سے بھی ملاقات کریں گے۔
پی ایم نریندرمودی نے اقتدارمیں آنے کے بعدسے لیکراب تک اس کوشش میں ہیں کہ ہندوستان کوبین الاقوامی سطح پروقارملے اورملک کو وہ مقام ملے جس کا وہ حقدارہے۔آج پی ایم مودی آسیان ملکوں کے صدور ، پی ایم اورنمائندوں سے ملاقات کریں گے۔طے پروگرام کے مطابق،ویتنام کے پی ایم ، کنبوڈیاکے پی ایم، فلپائن کے صدر، میانمارکی اسٹیٹ کاؤنسلر، سنگاپورکے پی ایم، تھائی لینڈ کے پی ایم، بورنےئی کے سلطان ، ملیشیاکے پی ایم، لاؤس اورپی ڈی آرکے پی ایم دہلی میں ہیں۔
عیاں رہے کہ سبھی لیڈران 26جنوری کویوم جمہوریہ پریڈمیں بطورمہمان خصوصی شامل ہوں گے۔اس لئے اس ہندوستان کایوم جمہوریہ تقریب بیحدخاص ہونے جارہاہے۔ایساپہلی بارہواہے جب اس تقریب میں 10ملکوں کے نمائندوں کودعوت نامہ بھیجاگیا۔ابھی تک ایک یادوہی صدریاپی ایم ودیگرنمائندوں کوبلایاجاتارہاہے۔جن دس ملکوں کودعوت بھیجی گئی ہے ان میں بورنےئی، کنبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اورویتنام شامل ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں   یوم جمہوریہ کے پیش نظرقومی راجدھانی دہلی میں پھرتازہ الرٹ جاری
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *