موجودہ دنیا میں اسلام ہی امن کا ضامن ہے:سید مہدی علی زادہ موسوی

Share Article
sayed-mehdi-ali
’’موجودہ دور میں امن کی شدید ضرورت ہے اور اسلام نے امن پر خصوصی زور دیا ہے ۔اسلامک اسٹڈیزکے طلبہ اس کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔‘‘ان خیالات کا اظہار15دسمبرکو سید مہدی علی زادہ موسوی، ڈائریکٹر حج و زیارت کمیٹی،قم،ایران نے شعبہ اسلامک اسٹڈیز،جامعہ ملیہ اسلامیہ،نئی دہلی میں اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ ایک نشست میں کیا۔انہوں نے مزید فرمایا کہ یورپ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ سماجی علوم و فنون پر بھی توجہ دی جاتی ہے،لیکن ہمارے یہاں مؤخر الذکر کا پہلو کم زور ہے،اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
شعبہ اسلامک اسٹڈیزکے صدرپروفیسرمحمد اسحٰق نے مہمان کا استقبال کرتے ہوئے تجویز پیش کی کہ ایران کے اساتذہ اور ہمارے شعبے کے اساتذہ کے ذریعہ طلبہ و طالبات میں تہذیب و ثقافت اور تعلیمی صورتِ حال کا باہمی تبادلہ خیال کیا جائے کیوں کہ دونوں ملکوں کا ایک دوسرے سے قدیم دور سے تعلق رہا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں یہ تعلقات مزیدمضبوط و مستحکم ہوں گے۔ س موقع پر میں شعبہ کے تمام اساتذہ ،پروفیسر اقتدار محمد خان ، پروفیسرمحمد اسحٰق، ڈاکٹرمحمدارشد، ڈاکٹرخالد خان،جناب جنید حارث ،ڈاکٹرمحمد مشتاق ، ڈاکٹر عمر فاروق ،ڈاکٹر نجم السحر،محمد مسیح اللہ،محمد تحسین زماں اور ریسرچ اسکالر س کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *