نئی دہلی، سپریم کورٹ نے ایک وکیل کو اجودھیا معاملے میں مولڈنگ آف ریلیف پر اپنا دوصفحہ کا نوٹ دائر کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے اس وکیل سے کہا کہ کیا اجودھیا معاملہ اب بھی چل رہا ہے؟ نہیں، اس معاملہ میں فیصلہ محفوظ کیا جا چکا ہے۔ہم اب اس کیس کو بھول چکے ہیں۔ آپ بھی بھول جائیے۔
مولڈنگ آف ریلیف دائر کرنے کی آخری تاریخ 19 اکتوبر تھی۔ 19 اکتوبر کو سبھی فریقوں نے اپنا مولڈنگ آف ریلیف دائر کیا تھا۔ کورٹ نے 16 اکتوبر کوسبھی فریقین کی دلیلیں سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here