جنت البقیع میں روزہ اقدس کی از سر نو تعمیر کیلئے احتجاجی مظاہرہ

Share Article

 

مدینہ منورہ میں واقع جنت البقیع میں خاتون جنت سید النسا ء سیدہ فاطمہ ؑ بنت رسول اکرم ؐ ، اہلبیت اظہار اور اصحاب کے رو ضہ مبارک کے انہدام کے خلاف بین الاقوامی بقی ڈے پررو ضہ اقدس کی از سر نو تعمیر کے مطا لبے کیلئے دہلی کے جنتر منتر پر 8شوال المکرم،12؍جون بروز بدھ صبح11بجے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنے کا انعقاد کیاگیا۔اس مظاہرے کی قیادت آیۃاللہ ناصر مکارم شیرازی کے نمائندے مو لانا سید شباب نقوی نے کی۔ شیعہ سنّی فرنٹ کے جنرل سکریٹری سید ذوالفقار احمدچھمن کے مطابق تحفظ عزاداری امرو ہہ ، انجمن حیدری سانکھنی (برانچ دہلی) انجمن عباسیہ نو گا واں سادات ،دہلی اور انجمن پیام ایمان جعفرآباد اور تمام مومنین سمیت بلا تفریق مذہب ملت مختلف مذاہب کے رہنما ،علماء کرام ، دانشوروںنے اس مظاہرے میں حصہ لیا۔ان میں شیعہ جامع مسجد کشمیری گیٹ کے امام مو لانا سید محسن تقوی ، شیعہ جا مع مسجد جعفر آباد کے امام مو لانا سید باقر زیدی،مو لانا شیخ عسکری ، مو لانا کلب رشید ، ،مو لانا فیروز رضا (مشہد ایران ) ،مو لانا فیروز ربانی ، مو لانا اعجاز ، مو لانا کا مران حیدر ، مو لانا مرزا شفیق ، سوامی اگنی ویش ،شوکت بھارتی ،ڈاکٹر حفیظ الرحمن ، سید قسیم حیدر، نظیر باقری ، تقی نو گا نوی ،محترمہ آل طہٰ عادل حقانی اور شیعہ سنّی فرنٹ کے صدر ڈاکٹر سردار خان بطور خاص شرکت کی اورمظاہرین کو خطاب کیا۔

 

شیعہ سنّی فرنٹ کے جنرل سکریٹری ذولفقار احمد چھمن کے مطابق مومنین کی جانب سے شیعہ سنّی فرنٹ کی جانب سے ہر سال یہ احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جا تا ہے اور اپنے خون سے لکھ ہم سعودی حکومت کوجنت البقیع میں روضہ اقدس کی از سر نو تعمیر کیلئے ہم میمورنڈم بھیجتے ہیں۔اس برس بھی خون سے لکھ کرہم نے سعودی حکومت کو میمورنڈم بھیجا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *