کالے ہرن کے شکار معاملے میں سیف، تبو اور سونالی کی بڑھ سکتی ہیں مشکلیں

Share Article

کالے ہرن کے شکار معاملے میں سی جی ایم (دیہی) ہائی کورٹ سے بری ہوئے شریک ملزمین کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔ معاملہکے شریک ملزمین- بالی ووڈ اداکار سیف علی خان، اداکارہ نیلم، سونالی بیندرے، تبو اور دشینت کو بری کئے جانے کے خلاف ریاستی حکومت نے راجستھان ہائی کورٹ میں اپیل کی ہے۔ اس پر پیر کے روز جسٹس منوج کمار گرگ کی سنگلبنچ نے سماعت کی۔ اس کی اگلی سماعت 16 ستمبر کو مقرر کی گئی ہے۔

اس معاملہ میں سی جی ایم (دیہی) کورٹ نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے شریک ملزمین- سیف علی خان، نیلم، تبو، سونالی اور دشینت سنگھ کو بری کر دیا تھا۔ اس فیصلے کے خلاف ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ میں اپیل کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سال 1998 میں فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کے دوران فلم اداکار سلمان خان اور دیگرملزمین نے 12 اور 13 اکتوبر کی درمیانی رات میں کانکانی گاؤں کی سرحد پر دوکالے ہرنوں کا شکار کیا تھا۔ جودھپور سی جی ایم (دیہی) کورٹ نے قریب دو دہائی بعد سلمان خان کو پانچ سال کی سزا سنائی تھی، جبکہ شریک ملزمین کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *