شری گنیش پوجا اور محرم کے دوران پنڈاسرائی میں اکھاڑا کے لئے مٹی لینے کے لئے کچھ شرارتی عناصر نے جمعہ کی رات کو شہر کے امن وامان کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے دونوں فریقین کے 24 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
اس واقعہ کو لے کر ضلع عہدیدار ڈاکٹر تیاگراجن ایس ایم اور ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ بابورام نے ایسے شرارتی عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ نظم ونسق کی صورتحال خراب والوں کے خلاف سختی سے پیش آیا جائے گا۔ ایسے لوگو کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ ایف آئی آر درج ہونے کی معلومات دیتے ہوئے ایس ایس پی نے بتایا ہے کہ جمعہ کی رات پنڈ سرائے میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کے معاملے میں دونوں فریقین کے 12 -12 لوگوں پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here