الیانا ڈی کروز ٹویٹ کے ذریعے اپنی بیماری کا کیا انکشاف، جسے سن کر فینس کافی حیران ہوگئے

Share Article

بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز ان دنوں اپنے بریک اپ کو لیکر سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ خبر ہے کہ الیانا اور ان کے بوائے فرینڈ کے درمیان کافی جھگڑا ہوا جس کے بعد دونوں میں سے کوئی بھی صلح کیلئے راضی نہیں ہوا۔ اسی درمیان اداکارہ الیانا ڈی کروز نے ٹویٹر پر اپنی بیماری کا انکشاف کیا ہے جسے سن کر ان کے فینس کافی حیران ہوگئے۔

الیانا ڈی کروز نے ٹویٹر پر بتایا کہ وہ نیند میں چلتی ہیں اور اس وجہ سے ان کے پاؤں میں زخم ہوجاتے ہیں۔ الیانا نے لکھا، ‘میں اس بات کو پوری طرح سے مان چکی ہوں کہ میں نیند میں چلتی ہوں۔ شاید ایسا ہی ہے۔ کیونکہ صبح اٹھنے پر جب پراسرار طریقے سے میرے پاؤں میں سوجن یا زخم دیکھنے کو ملتے ہیں تو اسے سمجھنے کا اور کوئی طریقہ نہیں بچتا۔

الیانا نے اپنے فینس کے ساتھ اپنی پریشانی کو شیئر کیا۔ اس پر کچھ فینس بھی کافی فکر مند نظر آئے۔ کچھ نے انہیں ڈاکٹر کے پاس جانے کی صلاح دی تو کچھ نے ان سے کہا کہ وہ اپنے کمرے میں کیمرہ لگائیں۔ ایک یوزر نے لکھا کہ جب آپ جاگتی ہیں تو خود کو بستر پر ہی پاتی ہیں یا کسی اور جگہ پر۔ اگر خود کو کسی اور جگہ پر پاتی ہیں تو یہ سلیپ واکنگ ہے۔ ورنہ، آپ بھوتوں کی شکار ہو سکتی ہیں۔

وہیں ایک اور یوزر نے لکھا کہ میرا ایک دوست بھی سلیپ واک کرتا ہے۔ اس کا کوئی سچا علاج نہیں ہے۔ ٹرگرس سے بچنے کیلئے خود کو خوش رکھیں۔ ایک کیمرہ ان ڈور ، میٹ الارم ، ڈور الارم خرید کر لگوائیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *