بالوں اگر جلدی لمبے کرنے کی خواہش ہے تو یہ نسخے آزمائیں

Share Article
long-hair
لمبے اور گھنے بالوں کی خواہش ہر لڑکی کی ہوتی ہے۔لمبے اور گھنے بال آپ کی خوبصورتی میں چار چند لگا دیتے ہیں۔لیکن کچھ لوگوں کے بال جلدی بڑھتے نہیں ہیں۔جس کے لئے آپ بہت سی کوشش کرتی ہیں۔ جیسے مہنگے شیمپو کا استعمال کرنا ،پارلر جانا وغیرہ ۔کیوں کہ اس سے آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہوتاہے اورمزیداس سے آپ کا وقت اور پیسے دونوں ضائع ہوتے ہیں۔لیکن اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ہم آپ کو ایسے ٹپس بتانے جا رہے ہیں جس سے بال جلدی گھنے اور لمبے ہو جائیں گے۔
hair
1۔بالوں کی جڑوں میں کریں تیل سے مساج
بالوں کی جڑوں میں تیل سے مساج کرنے سے بلڈسرکولیشن تیز ہوتا ہے اور ساتھ ہی بالوں کو موسچرائزر بھی اچھی طرح سے مل جاتا ہے۔جن لوگوں کے بال آئیلی ہیں وہ ہفتہ میں ایک بار تیل کا استعمال کر سکتے ہیں۔اگر آپ کے بال ڈرائی یعنی خشک ہیں تو آپ ہفتہ میں 2-3بار تیل سے اپنے بالوں میں مالش کر سکتے ہیں۔
2۔ہربل شیمپو کا استعمال کریں
آجکل بالوں سے متعلق تمام پریشانیوں کا ذمہ دارکیمیائی شیمپو کا استعمال بھی ہے۔اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کے بالوں کی گروتھ (بڑھنا)صحیح طریقے سے ہو تو ہربل شیمپو کا استعمال کریں۔ہربل شیمپو بالوں میں نمی بنائے رکھتا ہے،بالوں کو کسی طرح کا نقصان نہیں پہنچاتا ہے۔اس سے بالوں کی گروتھ صحیح طریقے سے ہوتی ہے۔
3۔ڈیپ کنڈیشنر
بالوں کو ڈیپ کنڈیشنر(Deep Conditioner) کے لئے ایک کپ شہد ،ایک کپ روغن بادام ،ایک چمچ سرکہ(Vinegar) اور ایک چمچ گلیسرین مذکورہ تمام چیزوں کو اچھی طرح سے مکس کر لیں پھر اپنے بالوں پر اچھی طرح سے انگلیوں کی مدد سے لگا لائیں اورمساج کریں اور پھر کچھ دیر بعد بالوں کودھولیں اس سے آپ کے بال نرم ملائم ،چمکدار اور لمبے ہو جائیں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *