ہوشیار! کوئی اوربھی سن رہاہے آپ کی باتیں

Share Article
calling
اگرآپ آئی فون کا استعمال کرتے ہیں توآپ کیلئے بر ی خبرہے۔توہوجائیے ہوشیار، کیونکہ حال ہی میں آئی فون میں ایک ایسے بگ ہونے پتہ چلاہے جس سے یوزرس کے ویڈیوکال ریسیونہ کرنے کے باوجود بھی لوگوں کوان کی باتیں سنائی دے رہی ہے۔وہیں اس بگ کے سامنے آنے کے بعد ایپل انک نے جلد ہی ایک سافٹ ویئرپیچ ریلیزکرنے کی بات کہی ہے۔ جانکاری کے مطابق اس بگ کی وجہ سے ایپل کے فیس ٹائم ایپ کے ذریعے ویڈیوکالنگ کرنے پردوسرے آدمی کے کال ریسیونہ کرنے کی صورت میں بھی اس کی آوازسنائی دے رہاتھا۔یہ بگ ایپل کے گروپ کالنگ فیچرمیں پایاگیاہے۔جسے کمپنی نے گذشتہ گرمیوں میں پہلی بار جاری کیاتھا۔لیکن اسے آئی اوایس (iOS)کے ٹیسٹ ورژن سے ہٹاکر کمپنی نے اکتوبرمیں ایپل کے سبھی پلیٹ فارمز پرریلیزکیاتھا۔
کہاجارہاہے کہ فی الحال جب تک ایپل انک کی طرف سے اسے فکس کرنے کیلئے سافٹ ویئرپیچ ریلیزنہیں کیاجاتا تب تک اس پیلی کیشن کوڈیسیبل(disable)کرنا ہی بہترآپشن ہے۔فیس ٹائم کوڈیسیبل کرنے کیلئے آپ کوڈیوائس کی سیٹنگ میں جاکر فیس ٹائم سلیکٹ کرناہے اوراس کے بعد داہنی طرف موجودبٹن سے آپ اسے آف کرپائیں گے۔جبکہ میک ڈیوائس پراس سے ڈیسیبل کرنے کیلئے آپ فیس ٹائم اوپن کرنے کے بعد بائیں طرف دئیے گئے مینیومیں جاکراسے آف کرسکتے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *