اگر آپ کا فون کھو جائے، تو یہ طریقے اپنائیں

Share Article

 

 

آج کی بھاگ دوڑ بھری زندگی میں اگر آپ کا فون کھوجائے، تو آپ کافی پریشان ہوجائیں گے، کیونکہ اس کے بعدنہ صرف نیا فون خریدنے کاجھنجھٹ آجاتا ہے، بلکہ فون کے ساتھ ساتھ آپ کی ڈھیر ساری اہم دستاویز، نجی تصویریں، فون نمبر، ایڈریس ویڈیو، فون ڈاٹا، جو اس میں اسٹور ہوتا ہے، یہ سب دوسرے شخص کے ہاتھ میں چلاجاتا ہے ، جس کی وجہ سے آپ سے متعلق انفارمیشن اور تصاویر کا غلط استعمال ہوسکتا ہے۔ اگر آپ تھوڑی سیہوشیاری برتیں، توآج کی ماڈرن ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے آپ ایسی حالت میں اپنا ڈاٹا غلط ہاتھوں میں جانے اور اس کے غلط استعمال ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

 

Image result for mobile phones

 

آپ کی مدد کے لیے کچھ معلومات
آپ کو اپنے فون کے بارے میں پوری جانکاری ہونی چاہیے، جس سے آپ کو اپنا کھویا ہوا موبائل پانے میںآسانی ہو۔ اس لیے آپ کو اپنے موبائل کے آئی ایم ای آئی نمبر کی معلومات ہو ۔ اگر آپ کے پاس آئی ایم ای آئی نمبر کی جانکاری نہیں ہے، تو اس کے لیے آپ اپنے موبائل پر ٹائپ کریں *# 06#، یہ نمبر ٹائپ کرتے ہی آپ کی اسکرین پر آئی ایم ای آئی نمبرInternational Mobile Equipment Identity) آجائے گا،جسے آپ ہمیشہ کے لیے لکھ کر محفوظ رکھ لیں۔ اگر آپ کا موبائل چوری ہوتا ہے، تو آئی ایم ای آئی نمبر کے ذریعہ چوری ہوئے موبائل کی جانکاری آسانی سے پائی جاسکتی ہے ۔ آپ ہمیشہ اپنے فون کو اسکرین پیٹرن یا پاس ورڈ اینیبل لاک کریں، فون کھو جانے پر فون کو واپس کھوجنے میں تو یہ کوئی مدد نہیں کرے گا، لیکن فون کھو جانے پر اسکرین لاک ہونے کی وجہ سے کوئی آپ کی ذاتی جانکاریاں آسانی سے ایکسیس نہیں کرسکتاہے۔

 

Image result for android operating system

 

اینڈرایڈآپریٹنگ سسٹم
ٰٓاینڈرایڈ ڈوائس منیجر گوگل کی ایسی سروس ہے، جس کے ذریعہ اگر آپ اپنا اینڈرایڈ فون یا ٹیبلٹ کہیں رکھ کر بھول گئے ہیں، یا آپ کا فون کھو گیا ہو تو اس کے ذریعہ آپ کے فون کو آسانی سے ٹریک کیا جاسکتا ہے۔ سب سے پہلے آپ اپنے موبائل کی سیٹنگ میں جاکر لوکیشن آپشن میں جاکر اسے اِنیبل کردیں اور آپ اسے ہمیشہ اِنیبل موڈ پر ہی رکھیں۔ پھر آپ گوگل کی طرف سے دی جارہی سروس اینڈرایڈ ڈوائس منیجر کے ذریعہ اپنے کھوئے ہوئے فون کوٹریک کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ گوگل میں اینڈرایڈ ڈوائس منیجر لکھ کرسرچ کریںیا یہ لنک ڈائریکٹ یو آر ایل میں لکھے https://www.google.com/android/devicemanager اور پھر اپنے اُسی جی میل کے ای میل ایڈریس سے لاگ اِن کریں، جس کا استعمال آپ پلے اسٹور پر کرتے ہیں۔ لاگن کرتے ہی آپ کو آپ کی فون ڈوائس دکھائی دے گی، جس میں تین آپشن دکھائی دیں گے۔ پہلا، رنگ یور ڈوائس ،اس کا استعمال آپ اپنے سائیلنٹ پر رکھے فون کو تلاش کرنے کے لیے بھی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ نے اپنا فون سائیلنٹ موڈ میں بھی رکھا ہوگا، تو بھی آپ اس آپشن کا استعمال کریں گے، تو فل والیوم میں رنگ ٹون بجے گی۔ دوسرا، اگر آپ کا فون کہیں کھو گیا ہے، تو یہ گوگل میپ کے ذریعہ بتائے گا کہ آپ کا فون ابھی کس لوکیشن میں ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہاں پر ایسے بھی آپشن فراہم ہیں،جن کے ذریعہ آپ اپنے کھوئے ہوئے فون کو آپ اپنے کمپیوٹر کے ذریعہ پاس ورڈ لاک کرسکتے ہیں۔ ا س کے بعد فون نیا پاس ورڈ درج کرنے کے بعد ہی دوبارہ آن ہوگا۔ آپ کو ایک آپشن یہ ملے گا کہ آپ اپنے فون میں موجود ضروری ،نجی سامان او رجانکاری کو ڈیلیٹ بھی کرسکتے ہیں یا مستقل طور پر لاک کرسکتے ہیں۔

 

Image result for ios operating system

 

آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم
آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں بھی ایک ایپ کا استعمال کرکے یوزرس اپنے فون کی ٹریکنگ اور لاکنگ کی سیٹنگس بدل سکتے ہیں۔ Find My iPhon(iOS) نام کا یہ ایپ ایپل آئی ٹیون اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس ایپ کا استعمال کرنے کے لیے آپ کے فون میںآئی او ایس 5 یا اس سے اوپر کا آپریٹنگ سسٹم ہونا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی ایپ کا استعمال کرنے کے لیے ایپل کی icloud سروس کا استعمال کرنا بھی ضروری ہوگا۔ یہ سروس www.icloud.com سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔اس سروس کو آئی فون میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اپنے فون سے ایپل آئی ڈی بنانی ہوگی۔ اس کے بعد جب بھی آپ کا فون کھو جائے یا چوری ہوجائے، تو واپس ایپل کی icloud سروس سے لاگ اِن ہوتے ہی Find My iPhone پر کلک کرنا ہوگا۔ ایساکرتے ہی ویب سائٹ آپ کے فون کی لوکیشن ٹریس کرنے کی کوشش کرے گی اور اس سروس کی مدد سے کھوئے ہوئے اپنے فون کا سبھی ڈاٹا ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔

 

Image result for windows operating system

 

ونڈوز آپریٹنگ سسٹم
ونڈوز فون میں موجود اینٹی تھیفٹ فیچر کو بھی فائنڈ مائی فون کہا جاتا ہے۔ اس فیچر کو آن کرنے کے لیے آپ کو www.windowsphone.com پر جاکر سائن اِن کرنا ہوگا۔ سائن اِن کرنے کے لیے اسی ونڈوز لائیو آئی ڈی کا استعمال کرناہوگا،جس کے ذریعہ فون میں لاگ اِن کیا گیا تھا۔ فون میں براؤزر سائن اِن کرتے ہی فون کی لوکیشن گوگل میپس کے ذریعہ ڈسپلے کرنے لگے گا۔ ایسے میں کھوئے ہوئے فون کو ٹریک کرنازیادہ آسان ہوجائے گا۔ فون کی لوکیشن کاپرنٹ آؤٹ بھی نکالا جاسکتا ہے۔ براؤزر کی مدد سے آپ اپنے ونڈوز فون کو رنگنگ موڈ پر بھی ڈال سکتے ہیں۔ اگر فون کہیں دور ہے یا کھو گیا ہے، تو اس کا پاس ورڈ لاک بھی کرسکتے ہیں،تا کہ کوئی دوسر ااس کا استعمال نہ کر سکے۔

 

Image result for blackberry smartphone

 

بلیک بیری اسمارٹ فون
بلیک بیری کا اینٹی تھیفٹ پروگرام BlackBerry Protect کہلاتا ہے، باقی سبھی آپریٹنگ سسٹم کی طرح یہ سافٹ ویئربھی بلیک بیری اکاؤنٹ کے ذریعہ آپریٹ کیا جاسکتا ہے۔ اکاؤنٹ کی مدد سے فون میں میسج بھیجے جاسکتے ہیں۔ انھیں لاک کیا جاسکتا ہے۔ کہیں دور بیٹھے فون کا سارا ڈاٹا ڈیلیٹ کیا جاسکتاہے۔ بلیک بیری پروٹیکٹ کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ ایک اکاؤنٹ کے ذریعہ 7 الگ الگ ڈوائس کو مینج کیا جاسکتا ہے۔ آج کل بازار میں بہت سے الگ الگ تھرڈ پارٹی ایپ بھی موجود ہیں، جن کے ذریعہ آپ اپنے کھوئے ہوئے فون کو تلاش کرنے لاک کرنے یا ڈاٹا ڈیلیٹ کرنے کے لیے استعمال میں لاسکتے ہیں۔ ان میں سے ایک گوگل لیٹٹیوڈ کراس پلیٹ فارم سروس ہے، جسے آئی او ایس ، اینڈرایڈ، بلیک بیری،سمبین اور ونڈوز موبائل آپریٹنگ سسٹم پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس ایپ کی مدد سے جہاں بھی آپ کا اسمارٹ فون موجود ہوگا، اس کی جانکاری گوگل میپس کے ذریعہ ملے گی۔اس ایپ کو استعمال کرنے والے یوزرس کئی بار بیٹری زیادہ خرچ ہونے کی شکایت ضرور کرچکے ہیں، لیکن اس ایپ سے کئی بار فون کی اصلی لوکیشن کی جانکاری بڑے ہی صحیح ڈھنگ سے ملتی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *