اگر بات چیت کے ذریعہ مسائل حل کئے جاسکتے تو آپ کو تین شادیاں کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی: رام گوپال ورما

Share Article

 

فلم ہدایت کار و پروڈیوسر رام گوپال ورما نے پلوامہ معاملہ پر پاکستان کے وزیراعظم کی جانب سے دیئے گئے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ’’ اگر بات چیت کے ذریعہ مسائل حل کئے جاسکتے تو آپ کو تین شادیاں کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی‘‘۔

 

 

فلم ہدایت کار و پروڈیوسر رام گوپال ورما نے پلوامہ معاملہ پر پاکستان کے وزیراعظم کی جانب سے دیئے گئے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ’’ اگر بات چیت کے ذریعہ مسائل حل کئے جاسکتے تو آپ کو تین شادیاں کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی‘‘۔رام گوپال ورما جو اپنے بیانات اور ٹوئیٹس کے لئے جانے جاتے ہیں،نے اپنے سلسلہ وار ٹوئیٹس کے ذریعہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کونشانہ بنایا۔

 

نہوں نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں طنزیہ انداز میں عمران خان سے یہ پوچھا کہ آیا وہ ہندوستانیوں کو یہ سکھا سکتے ہیں کہ کئی ٹن آرڈی ایکس کا دھماکہ کرنے کے لئے آنے والے شخص سے کس طرح بات چیت کی جاتی ہے ۔ہم تمام ہندوستانی یقینی طورپر آپ کو ٹیوشن فیس اداکریں گے ۔انہوں نے ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ اگر امریکہ کو یہ پتہ ہے کہ آپ کے ملک میں اوسامہ ہے اور خودآپ کا ملک اس سے باخبر نہیں ہے تو کیا آپ کا ملک واقعی ملک ہے؟ انہوں نے استفسار کرتے ہوئے کہا’’میں ایک گنگ ہندوستانی کے طورپر آپ سے یہ پوچھ رہاہوں ۔مہربانی کرکے مجھے یہ بتائیے‘‘ ۔

 

انہوں نے اپنے چوتھے ٹویٹ میں کہا’’کسی نے بھی مجھے یہ نہیں بتایا کہ جیش محمد ،لشکر طیبہ، طالبان اورالقاعدہ آپ کے پلے اسٹیشنس نہیں ہیں لیکن میں نے یہ کبھی نہیں سنا ہے کہ آپ اس سے انکار کر رہے ہیں کہ آپ ان سے محبت نہیں کرتے ‘‘۔انہوں نے کہا ’’میں نے سنا ہے کہ جیش محمد،لشکر طیبہ ،طالبان اورالقاعدہ آپ کی گیندیں ہیں جن کوآپ پاکستان کی سرحد سے ہندوستان کے پویلین کی طرف مارتے ہو۔ مہربانی کرکے مجھے بتائیے کہ آپ کیا کرکٹ کی گیندوں کو بم سمجھتے ہیں‘‘۔رام گوپال ورما نے ٹوئیٹر پر اپنی تصویر کے ساتھ عمران خان کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *