سبرامینم سوامی وزیر خزانہ ہوتے تو رافیل ڈیل آگے نہیں بڑھتی: دگ وجے

 

بھوپال، سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کے ایک بیان کو لے کر وزیر اعظم مودی پر نشانہ لگایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر سبرامنیم سوامی وزیر خزانہ ہوتے تو رافیل ڈیل آگے نہیں بڑھتی۔

سبرامنیم سوامی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو معاشیات کی معلومات نہیں ہے۔ ان کے اس انٹرویو کو ایک نیوز ویب سائٹ نے شائع بھی کیا ہے۔اسی کی بنیاد پر ریاست کے سابق وزیر اعلی دگوجے سنگھ نے وزیر اعظم مودی پر نشانہ لگایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سبرامنیم سوامی معاشیات کوسمجھتے ہیں لیکن انہیں نظرانداز کیا جارہاہے۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ مودی کو’ہارورڈ‘ پسند نہیں ہے، بلکہ وہ ہارڈ ورک کو ترجیح دیتے ہیں۔ دگ وجے نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر سبرامنیم سوامی وزیر خزانہ ہوتے تو رافیل ڈیل آگے نہیں بڑھتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *