مودی پھر وزیر اعظم بنے تو دفعہ 370 ہٹے گی: امت شاہ

Share Article

 

بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ اتوار کو کانگڑا پارلیمانی حلقہ کے چمبا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی پھر وزیر اعظم بنے تو جموں کشمیر سے دفعہ 370 ہٹے گی۔

 

شاہ نے کہا کہ بی جے پی نے جہاں ایک طرف قوم پرستی کو اولین ترجیح پر رکھا ہے تو دوسری طرف کانگریس پارٹی نے اپنے منشور میں غداری کی دفعہ کو ہی ختم کرنے کی بات کی ہے۔ بی جے پی صدر نے پوچھا کہ اگر کل کو کوئی شخص پاکستان کی جاسوسی کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اسے کس دفعہ کے تحت جیل میں ڈالا جائے گا۔ امت شاہ نے کہا کہ انتخابات کے دوران میں پورے ملک میں گھوم رہا ہوں۔ جہاں بھی جاتا ہوں، مودی مودی کا ہی نعرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے 125 کروڑ لوگوں کا مودی پر آشیرواد ہے۔ اسی وجہ سے مودی 23 مئی کو دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے۔بی جے پی صدر نے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت نے پانچ سالوں کے دوران ملک کے 50 کروڑ غریب لوگوں کے لئے کام کیا ہے۔ اس دوران مودی نے بھارت کا فخر آسمان پر پہنچایا ہے۔

 

Image result for amit shah and modi

 

غریبوں کے لئے کئی اسکیمیں چلائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا انتخاب ہے جس میں مہنگائی اور بدعنوانی مسئلہ نہیں ہے۔ شاہ نے کہا کہ مودی کے پانچ سال کی مدت کار میں مہنگائی مسئلہ ہی نہیں بن پائی ہے۔مودی نے ملک سے بدعنوانی کو ختم کرنے کا کام کیا ہے۔شاہ نے کہا کہ مودی نے ہماچل کے لئے شمال مشرقی ریاستوں کی طرز پر 90:10 کے تناسب میں مدد کی ہے جبکہ ماضی کی یو پی اے حکومت نے اسے ختم کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ مودی حکومت نے پانچ سالوں میں ہماچل میں ایمس، این ڈی آر ایف ، تین میڈیکل کالج، آئی آئی ایم، تین چار لین ہائی وے اور ریلوے کو وسعت دی ہے۔بی جے پی صدر نے کہا کہ ہماچل بہادروں کی زمین ہے۔ مودی نے اقتدار میں آنے کے پہلے ہی سال میں ‘ون رینک-ون پنشن’ سابق فوجیوں کو دی ہے۔ انہوں نے پلوامہ حملے میں شہید ہوئے ہماچل کے فوجی تلک راج کو بھی سلام کیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *