اگر سارے بم گرتے نشانے پر پاکستان میں ہوتی اور بڑی تباہی ، حملے کے فراق میں دشمن

Share Article
indian-air-force

جموں کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے دہشت گرد تنظیموں پر ایئر اسٹرائک کیا ہے۔گزشتہ کل علی الصبح ہوئی ایئر اسٹرائک میں بھارتی فضائیہ کے فائٹر جیٹ طیاروں نے جیش محمد کے دہشت گرد ٹھکانوں پر تابڑ توڑ بمباری کی، جس میں300 سے زیادہ دہشت گردوں کے مارے جانے کی بات کہی جا رہی ہے، لیکن پاکستان نے جوابی حملہ کرتے ہوئے بھارت کو دھمکی دی ہے آج نہیں تو کل پاکستان اس کا جواب ضرور دے گا، ایسے میں کشمیر یا پھر پنجاب میں ہندوستانی فوج کیہتھیاروں کا ذخائر اس کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

ہندوستانی فضائیہ کی اس کارروائی میں جہاں بڑی تعداد میں دہشت گردوں کے مارے جانے کی بات کہی جا رہی ہے۔ وہیں پاکستان نے کسی بڑے نقصان سے صاف طور پر انکار کیا ہے۔

indian-air-force.-1

چوتھی دنیا کو ملی خصوصی جانکاری کے مطابق پاکستان کے خیبر پختوا میں ایئر اسٹرائک کے دوران بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے کل تین جگہوں پر بم برسائے تھے،جن میں سے دو جگہوں پر کسی کی بھی موت نہیں ہوئی،جس کی سب سے بڑی وجہ مزائل کا ہدف پر نشانے لگانے سے ناکام ہونا بتایا گیا ہے، جس کی وجہ سے دونوں جگہوں پر صرف عمارت کو ہی نقصان پہنچا، لیکن تیسری جگہ جو کہ جابا ٹاپ بتائی جا رہی ہے وہاں پر 80-120 دہشت گرد مارے گئے ہیں،جن میں سے کچھ پاکستانی فوج کے افسران بھی ہیں۔ جو وہاں پر سیکورٹی میں تعینات کئے گئے تھے۔ پاکستانی فوج نے ایئر اسٹرائک کے بعد جو تصاویر جاری کی ہیں ان میں ہل ٹاپ کی ایک بھی تصویر نہیں ہے، جو فوٹو سامنے آئیں ہیں وہ ڈھلان اور وادی کے علاقوں کی ہیں۔ دوسری طرف گھنے جنگلات سے گھرا ہونے کے سبب میراج 2000 طیاروں کے ویڈیو میں بھی کچھ صاف نظر نہیں آ رہا ہے،جس کی وجہ سے اس آپریشن میں کتنے لوگوں کی موت ہوئی ہے اس کا صحیح صحیح اندازہ کر پانا مشکل ہے۔

وہیں اب آپریشن ختم ہونے کے بعد ہندوستانی فضائیہ نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے انکوائری بٹھا دی ہے۔ فضائیہ جاننا چاہتی ہے کہ انٹیلی جنس ان پٹ صحیح ہونے پر بھی پائلٹ ہدف کو نشانہ لگانے میں ناکام کیسے رہ گئے، وہ بھی اس وقت جب آپ دشمن کے علاقے میں ہو اورہدف کو نشانہ لگانینے کیلئے لیزر گائڈڈ مزائل استعمال ہو رہی ہو، ایسے میں یہ چوک ٹریننگ میں کسی بڑی خامی کی طرف اشارہ کرتی نظر آتی ہے، اگرچہ منطق یہ بھی ہو سکتا ہے کہ گھنے جنگل اور رات کا وقت ہونے کی وجہ سے پائلٹس کو کچھ دقتیں پیش آئی ہوں۔ ویسے کچھ بھی ہواسے نظر انداز کرنا آنے والے دنوں میں ایئر فورس کو بھاری پڑ سکتا ہے۔ کہیں یہ بات دشمن ملک تک پہنچ گئی تو وہ اس کا فائدہ اٹھانے سے نہیں چوے گا۔

آپ کو بتا دیں کہ بالاکوٹ خیبر تختوا کے مانسہرہ ڈسٹرکٹ کے تحت پڑتا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ذریعہ بالاکوٹ میں کیا گیا حملہ دل دہلا دینے والا تھا،وہیں حملے کے بعد پاکستان فوج نے علاقے کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے، یہاں تک کی پولیس پر بھی اس علاقے میں جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

غور طلب ہے کہ بھارتی فضائیہ کے ذریعہجیش محمد کے ٹھکانے کو نشانہ بنا کر کیے گئے حملے میں بڑی تعداد میں دہشت گرد، انسٹرکٹر، اعلیٰ کمانڈر مارے گئے ہیں، ان ہلاک دہشت گردوں میں جیش محمد سربراہ مسعود اظہر کا بہنوئی یوسف اظہر بھی شامل ہے۔

سنتوش بھارتیہ

Editor-in-cheif at Chauthi Duniya
سنتوش بھارتی’چوتھی دنیا‘ کے مدیر اعلی ہیں۔ہندی صحافت میں ان کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ان کا شمار ہندوستان کے 10معروف صحافیوں میں کیا جاتا ہے۔ وہ ایسے مدبر اور مفکر ہیں جوتبدیلی میں یقین رکھتے ہیں۔1986میں جب انھوں نے چوتھی دنیا کا آغاز کیا تھا، تب انھوں نے صحافت کو مکمل طور پر نئے معنی دیئے تھے۔
Share Article

سنتوش بھارتیہ

سنتوش بھارتی’چوتھی دنیا‘ کے مدیر اعلی ہیں۔ہندی صحافت میں ان کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ان کا شمار ہندوستان کے 10معروف صحافیوں میں کیا جاتا ہے۔ وہ ایسے مدبر اور مفکر ہیں جوتبدیلی میں یقین رکھتے ہیں۔1986میں جب انھوں نے چوتھی دنیا کا آغاز کیا تھا، تب انھوں نے صحافت کو مکمل طور پر نئے معنی دیئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *