آئی ای ڈی میں دھماکہ ، آسام رائفلس کے 2جوان شہید

ied-blast
آج 13نومبرکومنی پورکے چندیل شہرمیں ایک دھماکے میں آسام رائفلس کے 2جوان شہید اور6زخمی ہوگئے ہیں۔یہ جانکاری پولس نے دی ہے۔پولس نے بتایاکہ آسام رائفلس ایک گروہ چندیل شہرکے مہامنی گاؤں کی گشت پرتھا جب امپرووائزڈایکسپلوسیوڈیوائس( آئی ای ڈی) میں بلاسٹ ہوا۔جہاں دھماکہ ہواہے یہ جگہ ریاست کی راجدھانی سے 64کلومیٹردورہے۔ایک جوان کی موقع پرموت ہوگئی،جبکہ سات دیگراس میں زخمی ہوگئے ہیں۔پولس نے کے مطابق ایک جوان کی اسپتال لے جاتے وقت موت ہوگئی۔ہلاک جوانوں کی شناخت رائفل مین اندراسنگھ اورسوہن لان کے طورپرکی گئی ہے۔زخمیوں کے نام ایک این شیام کمار،ایس سرکار،تریندرناتھ داس ، رام گووندسنگھ،نرمل رائے اورلال نونپوئیاہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *